?️
سچ خبریں: اسرائیلی اخبارات ہاآرتص کے مطابق، اسرائیلی حکام اور شام کے نئے حکومتی ڈھانچے کے درمیان تل ابیب (مقبوضہ فلسطین) میں خفیہ براہ راست مذاکرات ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ دونوں فریقوں نے شام کے مستقبل، سرحدی حالات، شامی فوج کی موجودگی اور دروزی برادری کی حمایت جیسے معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔
یہ خبر اس وقت سامنے آئی ہے جب ابومحمد الجولانی، جو احمد الشرع کے نام سے معروف ہیں، نے اپنے حالیہ فرانس کے دورے میں اعلان کیا تھا کہ ان کی حکومت کے تحت شام خطے اور بین الاقوامی فریقین کے ساتھ بات چیت اور تعاون کے لیے تیار ہے۔ اسی سلسلے میں، اسرائیل کے ساتھ غیرمباشرت مذاکرات بھی ہوئے ہیں جن کا مقصد حالات کو پرسکون بنانا اور تناؤ میں اضافے کو روکنا ہے۔
دوسری جانب، اسرائیلی اخبار یدیعوت احرونوت نے بھی اسرائیلی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ابوظہبی میں غیرمباشرت مذاکرات منعقد ہوئے۔ احرونوت کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیل کے دو اکیڈمک شخصیات، جو سابقہ طور پر سلامتی اداروں سے وابستہ رہ چکے ہیں، نے شام کے حکومتی ڈھانچے کے سربراہ کے قریبی تین افراد سے ابوظہبی میں ملاقات کی۔
یہ مذاکرات متحدہ عرب امارات کے ایک نمایاں عہدیدار کے گھر پر ہوئے، لیکن رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی اور شامی شخصیات الگ الگ کمروں میں نہیں تھے بلکہ ایک ہی کمرے میں ایک میز کے گرد بیٹھے تھے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
دشمن نے ابھی تک امریکی آقاؤں سے سبق نہیں سیکھا: حزب اللہ
?️ 29 مئی 2025سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے
مئی
حالات وہاں تک نہ لے کرجاؤ جہاں سے تم اور ہم واپس نہ آسکیں، مولانا فضل الرحمان
?️ 2 جون 2024مظفرگڑھ: (سچ خبریں) جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ
جون
کورونا: مزید 104 اموات، 3200 سے زائد کیسز رپورٹ
?️ 19 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) عالمی وبا کورونا وائرس سے ملک میں ہلاکتوں
مئی
وزیر اعظم کا اہم بیان، داسو ڈیم سے ملک کو سستی بجلی ملے گی
?️ 18 جون 2021پشاور(سچ خبریں)وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ داسو ڈیم سے
جون
گذشتہ سال کی طرح بغیر امتحان کے پاس نہیں کیا جائے گا: وزیر تعلیم
?️ 3 مئی 2021اسلام آباد ( سچ خبریں) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے واضح
مئی
متنازع نہروں کیخلاف قوم پرستوں کی کال پر سندھ میں ہڑتال، خیرپور میں ریلوے ٹریک پر دھرنا
?️ 20 اپریل 2025خیر پور: (سچ خبریں) دریائے سندھ سے متنازع نہریں نکالنے کے خلاف
اپریل
صیہونی دشمن نے اپنا آخری حربہ کیوں استعمال کیا؟
?️ 24 ستمبر 2024سچ خبریں: ایک لبنانی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ صیہونی دشمن
ستمبر
غزہ کے خلاف نیا صیہونی حربہ
?️ 1 جون 2025 سچ خبریں:ذرائع کے مطابق اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی نے یاسر ابوشباب
جون