تل ابیب میں اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے لیے احتجاجی ریلی

تل ابیب

?️

سچ خبریں:آج صبح 27 اکتوبر کو قابضین کے خلاف الاقصیٰ طوفانی آپریشن کے آغاز کے تیسرے ہفتے ، آباد کار حماس کے زیر حراست اسرائیلی قیدیوں کے تئیں بینجمن نیتن یاہو کی بے حسی کی پالیسی کے خلاف احتجاج کے لیے سڑکوں پر آئے۔

روس کے الیوم نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق کفار عزہ قصبے کے مکین تل ابیب میں وزارت جنگ کے ہیڈ کوارٹر کے سامنے جمع ہوئے اور نیتن یاہو کی کابینہ سے غزہ میں قیدیوں کا مسئلہ حل کرنے کا مطالبہ کیا۔

فلسطینی مزاحمت کاروں کے زیر حراست سیکڑوں صہیونی قیدیوں کے اہل خانہ نے گذشتہ جمعرات کی شام تل ابیب میں مصری سفارت خانے کے سامنے جمع ہو کر اس معاملے میں قاہرہ کی ثالثی اور قیدیوں کے تبادلے کا مطالبہ کیا۔

صہیونی قیدیوں کی رہائی کے لیے تل ابیب میں احتجاجی مظاہروں میں اس وقت اضافہ ہوا جب عبرانی میڈیا نے اعلان کیا کہ قیدیوں کے معاملے کو حل کرنا نیتن یاہو کی جنگی کابینہ کے ایجنڈے میں شامل نہیں ہے اور اس نے صرف دوہری شہریت والے قیدیوں کی رہائی کو ترجیح دی ہے۔

غزہ کی پٹی میں رہائشی مکانات، اسپتالوں اور مساجد پر قابض حکومت کے جنگجوؤں کے حملوں کے تسلسل کے ساتھ تحریک حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بٹالین نے اعلان کیا ہے کہ صہیونی فوج نے ان حملوں کے دوران 50 اسرائیلی قیدیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

مشہور خبریں۔

ہمیں حکومت کے خلاف ہتھیار اٹھانے پڑیں گے:امریکی شہریوں کا خیال

?️ 28 جولائی 2022سچ خبریں:امریکہ میں کیے جانے والے ایک سروے سے پتا چلتا ہے

کراچی: طبی عملے کا دھرنا، ویکسینیشن کا عمل تاحال معطل

?️ 2 فروری 2022کراچی (سچ خبریں) گذشتہ 9ماہ سے تنخواہوں  سے محروم  کراچی کے سب

یمن سب سے بڑی انسانی تباہی تک پہنچ چکاہے:الحوثی

?️ 30 جنوری 2021سچ خبریں:یمنی سپریم پولیٹیکل کونسل کے ممبر  نے اس ملک میں انسانی

کچھ لوگ ساحل سمندر پر رہتے ہیں، لیکن انہیں ٹینکر مافیا پانی دیتا ہے، عطا تارڑ

?️ 10 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ نے

ایران کے ساتھ فوجی تنازع کی مصرکی مکمل مخالفت

?️ 28 جون 2022سچ خبریں:   مصری ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ ملک کی مسلح

والدین ‏کو گھر سے نکالنے پر ایک سال قید ہوگی: عدالت

?️ 27 دسمبر 2021لاہور(سچ خبریں) صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کی ہائیکورٹ نے تحفظ والدین

صیہونیوں کو گلے لگانے والے عرب شیخوں کو یوکرائن بحران کا خوف

?️ 2 مارچ 2022سچ خبریں:روسی جارحیت کے بعد یوکرائن میں جو صورت حال پیدا ہوئی

سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد ایک ہزار 162 ہوگئی ہے۔

?️ 31 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک بھر میں تباہ کن سیلاب سے مرنے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے