?️
سچ خبریں:عالمی اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ ترکی کان کنی کے حادثات میں سب سے زیادہ مزدوروں کو کھونے والے ممالک کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہے۔
ترکی میں کوئلے کی کان میں ہونے والے دھماکے اور اس کے نتیجہ میں 41 سے زائد مزدوروں کی ہلاکت سے پورا ملک سوگ میں ڈوب گیا، کان کے متاثرین کی مظلومانہ موت انقرہ اور استنبول کے تمام اخبارات کے صفحہ اول کی سرخیوں کی زینت بنی جبکہ اس دوران اردگان کی حکومت کے خلاف تنقید میں بھی اضافہ ہوا ۔
واضح رہے کہ اردگان حکومت کے تنقیدی تجزیہ کاروں کے مطابق کانوں میں کان کنی کے آپریشنز پر کوئی سخت تکنیکی اور انتظامی نگرانی نہیں ہے نیز شام کے اندھیرے میں کان کنوں کی سرگرمی مذکورہ کان کے مینیجرز کی سب سے اہم غلطیوں میں سے ایک ہے جس کی وجہ سے امدادی کارروائیوں کو کئی رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا۔
یاد رہے کہ کان کنوں کی مظلومانہ موت کی وسیع تر عکاسی کے بعد ترک حکومت نے اس واقعے کے متاثرین کو شہید قرار دیا ہے جبکہ تباہی کے طول و عرض اور ممکنہ مجرموں کے بارے میں بحث جاری ہے اور جمہوریہ ترکی کے 5 استغاثہ کان کے دھماکے کے معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ کچھ ترک اخبارات کان کنوں کی موت کو کھلا قتل عام کہنے میں کوئی عار محسوس نہیں کرتے، ان کا ماننا ہے کہ اس طرح کے درجنوں واقعات ہو چکے ہیں لیکن ٹھیکیدار اور نہ ہی حکومت مزدوروں کی حفاظت اور جان کی قیمت ادا کرنے کو تیار ہوتی ہے۔


مشہور خبریں۔
یوکرین نے سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلایا
?️ 25 ستمبر 2022سچ خبریں: یوکرین نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس
ستمبر
صیہونی دشمن کے ساتھ تعلقات کے بارے میں الحوثی کا اظہار خیال
?️ 28 ستمبر 2023سچ خبریں: یمن کی تحریک انصاراللہ کے سربراہ نے رسول پاک کی
ستمبر
غزہ میں تل ابیب کی ناکامی اور مستقبل کی تبدیلی کا روڈ میپ
?️ 3 جولائی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے داخلی سلامتی کے مطالعہ کے مرکز، INSS، اس
جولائی
صیہونیوں کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے سلسلہ میں سعودی وزیر خارجہ کا اہم بیان
?️ 2 اپریل 2021سچ خبریں:سعودی وزیر خارجہ نے دعوی کیا کہ تل ابیب کے ساتھ
اپریل
حکومت کو کوئی گھبراہٹ نہیں: وزیر خارجہ
?️ 9 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ
فروری
شوکت ترین سے وزارت کا عہدہ واپس لیا جائے گا
?️ 8 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق شوکت ترین کی بطور وفاقی
اکتوبر
یمنیوں کا صیہونیوں کو انتباہ
?️ 5 جنوری 2024سچ خبریں: یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ نے صیہونی حکومت
جنوری
تائیوان کے تحفظ کے بارے میں چین کا امریکہ کو انتباہ
?️ 16 ستمبر 2022سچ خبریں: جزیرے کے معاملات میں مداخلت کے بارے میں چین
ستمبر