🗓️
سچ خبریں:ترکی کے وزیر خارجہ نے لیبیا میں امن ، سلامتی ، استحکام اور خودمختاری کی حمایت کے لئے اپنے ملک کے عزم کا اعادہ کیا۔
روس ٹوڈےکی رپورٹ کے مطابق ترک وزیر خارجہ چاووش اوغلونے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر کہا کہ وہ جرمنی کے دارالحکومت کی میزبانی میں لیبیا میں "برلن 2” کانفرنس میں شریک ہوئے،انھوں نے مزید کہا کہ کانفرنس کے دوران انہوں نے لیبیا میں امن ، سلامتی ، استحکام اور خودمختاری کے لئے اپنے ملک کی مسلسل حمایت پر زور دیا،یادرہے کہ جرمنی کے دارالحکومت میں لیبیا کے بارے میں "برلن 2” کانفرنس کا انعقاد 15 ممالک اور چار بین الاقوامی تنظیموں کی شراکت سے ہوا۔
لیبیا کے وزیر خارجہ نجلا المنقوش نے بھی لیبیا سے متعلق بین الاقوامی اجلاس کے بعد کہا کہ ان کے ملک میں غیر ملکی فوجیوں کے معاملے پر پیشرفت ہوئی ہے اور امید ہے کہ آنے والے دنوں میں دونوں طرف سے سنجیدگی دیکھنے کو ملے گی،انہوں نے اپنے جرمن ہم منصب کے ساتھ ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ لیبیا میں دو اہم مطالبات ہیں ؛ برلن کے عمل کو نافذ کرنا اور لیبیا میں استحکام کے منصوبے کی حمایت کرنا ہیں، ہم نے یہ منصوبہ شروع کیا ہے جو لیبیا کے عوام کا منصوبہ ہے اور ان کی امنگوں کا اظہار کرتا ہے۔
لیبیا کے وزیر خارجہ نے مزید کہاکہ ہم لیبیا میں ہونے والی کامیابیوں سے خوش ہیں اور ہم اپنا پیغام پہنچانے کے لئے تیار ہیں کہ ملک میں امن و استحکام کے لئے مل کر کام کرنا ہے،جرمن وزیر خارجہ ہائکو ماس نے بھی پریس کانفرنس میں زور دیامیرے خیال میں ترکی اور روس کے مابین توازن برقرار رکھتے ہوئے لیبیا سے غیر ملکی فوجیوں کے بتدریج انخلا کرنے پر ایک معاہدہ ہوا ہے،تاہم یہ ایک رات میں نہیں ہونے والا بلکہ اس میں وقت لگے گا۔
مشہور خبریں۔
مسجد اقصیٰ میں ہونے والا دھماکے
🗓️ 2 اکتوبر 2022سچ خبریں: فلسطینی تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے رکن روحی
اکتوبر
زرمبادلہ کے ذخائر 8 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے
🗓️ 6 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر
جنوری
اتحادی حکومت میں ہلکی پھلکی موسیقی چلتی رہتی ہے، احسن اقبال
🗓️ 6 جنوری 2025کراچی: (سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے
جنوری
پنجاب انتخابات: امید کرتے ہیں مذاکرات دوبارہ شروع ہوں گے اور کوئی حل نکل آئے گا، چیف جسٹس
🗓️ 15 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پنجاب میں 14 مئی کو انتخابات کے فیصلے کے
مئی
جو بائیڈن جسمانی اور ذہنی طور پر صدارت کے قابل نہیں: امریکی عوام
🗓️ 22 اگست 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی صدر جو بائیڈن کے حوالے سے کیئے گئے
اگست
تاریخ کے بدترین الیکشن؛ کنول شوزب کی زبانی
🗓️ 29 جون 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کی رہنما کنول شوزب نے کہا ہے
جون
یمن؛امپریالیزم کی آنکھ کا کانٹا
🗓️ 7 اپریل 2025 سچ خبریں:یمنی افواج نے حالیہ دنوں میں امریکی طیارہ بردار جہاز
اپریل
سپریم کورٹ کے فیصلے سے مسلم لیگ ن کا بےبنیاد بیانیہ بے نقاب ہو گیا: فردوس عاشق
🗓️ 25 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے
مارچ