?️
سچ خبریں:ترک عوام امریکی فوج کے راڈار اڈے کورہ جیک کے سامنے جمع ہوئے اور واشنگٹن کو ایک واضح پیغام دیا ترکی خطے میں اسرائیل کی آنکھ اور کان نہیں بنے گا۔
ترکی کی وطن پارٹی اور ترک یوتھ یونین نے فلسطینی عوام اور غزہ کے عوام کے خلاف یروشلم میں قابض صیہونی حکومت کے جرائم اور غیر انسانی کاروائیوں کے جواب میں ایک مشترکہ پریس بیان جاری کیا،کہا جاتا ہے کہ ترکی کے شہر مالاتیہ کے شہر "کورہ جیک” کے قریب واقع امریکی فوجی راڈار اڈے کا مقصد دہشت گرد صہیونی حکومت اور اسرائیل کے غاصب کو ایران سے داغے گئے میزائلوں سے بچانا ہے۔ ۔
یادرہے کہ کچھ تجزیہ کاروں کے مطابق یہ راڈار اڈہ در حقیقت یورپ کے براعظم کے علاقے کی حفاظت کرتا ہے اور اسی وقت ترکی کے سر پر تلوار کی طرح لٹک ہے نیزاس ملک کے لیے خطرہ بنا ہواہے۔ ترک وطن پارٹی اور ترک یوتھ یونین کے مشترکہ پریس ریلیز کو پارٹی کے نائب عارف ڈوگن نے پڑھتے ہوئے کہا کہ ہم فلسطینی محافظوں کو سلام کرتے ہیں جو اپنی سرزمین کا دفاع کررہے ہیں اور اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ مسجد اقصیٰ پر حملے در حقیقت انسانیت پر حملہ ہیں اور ان حملوں کے اہداف میں ترکی بھی شامل ہے،انہوں نے کہاکہ فلسطین میں انسانیت فلسطینی عوام کی شکل میں لڑرہی ہے، فلسطین میں جو خون بہایا گیا وہ انسانیت کا خون ہے،فلسطینی شہدا انسانیت کی راہ میں شہیدوالے جیالے ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ متاثرین صرف عرب ، مسلمان اور مظلوم فلسطینی عوام ہی نہیں ہیں بلکہ سامراج اور صہیونیت کے حملے پوری انسانیت کے خلاف ہیں ،ان حملوں کے اہداف میں ترکی بھی شامل ہے، ترکی کی وطن پارٹی کے نائب رہنما نے کہا کہ ہم یہاں اس جاسوس گھونسلے کے سامنے اعلان کرتے ہیں کہ کورہ جیک فوجی راڈار اڈے کو فوری طور پر ترک مسلح افواج کے مکمل کنٹرول میں ہونا چاہئے،یہ فلسطین کی حمایت میں سب سے اہم اقدام ہوگا۔
مشہور خبریں۔
سابق افغان فوج کے خصوصی دستے یوکرین میں لڑ رہے ہیں: ماسکو
?️ 17 اگست 2022سچ خبریں: افغانستان کے امور کے لیے روس کے خصوصی نمائندے
اگست
سعودی عرب میں ہالووین جشن پر سوشل میڈیا میں تنقید
?️ 31 اکتوبر 2022سعودی عرب میں منعقد ہونے والے ہالووین جشن نے دنیا بھر کے
اکتوبر
حمزہ شہباز کی رہائی سے سینیٹ انتخابات پر پڑنے والا فرق،شیخ رشید
?️ 28 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں)ٰوفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ان
فروری
پی ٹی آئی قافلہ اسلام آباد کیلئے رواں دواں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا ہر صورت ڈی چوک پہنچنے کا عزم
?️ 25 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائی اور
نومبر
ٹک ٹاک سے پیسے کمانے کی شرائط آسان کردی گئیں
?️ 9 مارچ 2024سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے پلیٹ فارم
مارچ
جو بائیڈن نے میری معزولی کا حکم دیا ہے: اردوغان
?️ 14 مئی 2023سچ خبریں:ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان، جو ملک کے انتخابی امیدواروں
مئی
عراقی رہبر علی سیستانی کی توہین کی مذمت میں عراقیوں کا مظاہرہ
?️ 31 مارچ 2022سچ خبریں: آج بغداد کے تحریر اسکوائر پر عراق کے شیعہ مقتدر
مارچ
مواصلات کے شعبے میں سینٹرل ایشیا سے روس تک رسائی چاہتے ہیں۔ عبدالعلیم خان
?️ 3 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کا کہنا ہے
جولائی