سچ خبریں: ترکی کے صدر نے آج ایک بیان میںتحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ کے ساتھ اپنی آئندہ ملاقات کا اعلان کیا۔
عربی 21 نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے آج اپنے ایک خطاب میں تاکید کی کہ تحریک حماس قومی آزادی کی تحریک ہے جس نے جمہوریہ ترکی کے قیام سے قبل اناطولیہ کو قبضے سے بچایا۔
یہ بھی پڑھیں: جرمنی کی بھی فلسطینیوں کی نسل کشی میں شامل ہونے کی کوشش
انہوں نے مزید کہا کہ غزہ اور مغربی کنارے میں قابض حکومت فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہی ہے۔
ترک صدر نے مزید کہا کہ میں فلسطین کاز کا دفاع کرتا رہوں گا اور جب تک زندہ ہوں، تنہا رہوں تب بھی مظلوم فلسطینیوں کی آواز بنوں گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ حماس دہشت گرد تحریک نہیں ہے بلکہ اپنی سرزمین کو آزاد کرانے کے لیے مزاحمتی تحریک ہے۔
مزید پڑھیں: فلسطینیوں کی نسل کشی میں امریکہ کا کردار
آخر میں اردگان نے زور دیا کہ میں جلد ہی حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کی میزبانی کروں گا۔
یاد رہے کہ ترکی نے ابھی تک صیہونی حکومت کے ساتھ اپنے تجارتی اور سفارتی تعلقات منقطع نہیں کیے۔