🗓️
سچ خبریں:تیونس کے پانیوں میں تارکین وطن کی دو کشتیاں ڈوب جانے سے13افراد ہلاک ہو گئے۔
شمالی افریقی ملک تیونس کے ساحلوں کے قریب یورپ کی طرف سفر کرنے والے افریقی تارکین وطن کی دو کشتیاں سمندر میں ڈوب جانے سے تیرہ افراد ہلاک ہو گئے،ہلاک ہونے والوں میں چھ خواتین اور چھ بچے بھی شامل ہیں جبکہ تمام تیرہ ہلاک شدگان زیریں صحارا کے مختلف افریقی ممالک کے شہری تھے۔
تیونس میں حکام نے بتایا کہ یہ تارکین وطن پناہ کی تلاش میں دو کشتیوں میں سوار ہو کر اٹلی کی طرف جا رہے تھے، یاد رہے کہ تیونس اور لیبیا وہ دو شمالی افریقی ملک ہیں جہاں سے تارکین وطن سب سے بڑی تعداد میں یورپ کی طرف ایسا غیر قانونی اور انتہائی خطرناک سمندری سفر شروع کرتے ہیں جس کے بارے میں انہیں معلوم نہیں ہوتا کہ وہ یہ سفر پورا بھی کر سکیں گے یا نہیں جبکہ آئے دن تارکین وطن کو لے جانے والی کشتیوں کے ڈوبنے کی خبریں منظر عام پر آتی رہتی ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال یورپ پہنچنے کی کوشش میں تقریباﹰ تیرہ سو تارکین وطن بحیرہ روم میں ڈوب کر ہلاک ہو گئے تھے جس کے بعد اس بحیرہ کو تارکین وطنوں کے لیے موت کا کنواں کہا جاتا ہے۔
مشہور خبریں۔
تین یورپی ممالک میں فلسطین کی حمایت میں وسیع مظاہرے
🗓️ 1 ستمبر 2024سچ خبریں: ہفتہ کے روز تین یورپی ممالک کے مختلف شہروں میں
ستمبر
قدس فورس کے نائب سربراہ کا حرکت قلب بند ہونے سے انتقال
🗓️ 19 اپریل 2021سچ خبریں:سپاہ پاسدران کےشعبہ تعلقات عامہ نے ایک بیان میں اپنی ذیلی
اپریل
شبلی فراز کا اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق اہم بیان
🗓️ 10 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر شبلی فرازنے اسلام آباد کے بلدیاتی
جنوری
بھارت میں کورونا وائرس کا شدید قہر، بھارتی حکام نے شہریوں کی مدد کرنے کے بجائے دھمکیاں دینا شروع کردیں
🗓️ 17 اپریل 2021نئی دہلی (سچ خبریں) بھارت میں کورونا وائرس کا شدید قہر جاری
اپریل
عراقی فوج کے ہاتھوں موصل میں داعش کا سربراہ گرفتار
🗓️ 22 مارچ 2022سچ خبریں:عراقی فوج نے اس ملک کے صوبہ نینوا کے شہر موصل
مارچ
امریکہ میں قید آصف مرچنٹ کے بارے میں مزید تفصیلات
🗓️ 8 اگست 2024سچ خبریں: امریکہ میں گرفتار پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کے بارے میں
اگست
روپے کی قدر میں کمی کے سبب غیر ملکی قرضوں میں اضافہ
🗓️ 6 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت پر مقامی اور غیر ملکی قرضہ
اکتوبر
ایران کے خلاف پابندیاں برقرار رہیں گی:امریکہ
🗓️ 7 دسمبر 2021سچ خبریں:امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ جب تک ویانا
دسمبر