بیلجیئم کی یونیورسٹی کا اسرائیلی مراکز سے رابطہ منقطع

بیلجیئم

?️

سچ خبریں: بیلجیئم کی ایک یونیورسٹی نے تین اسرائیلی اداروں سے تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم پر علمی ردعمل کے بعد بیلجیم کی گینٹ یونیورسٹی نے اسرائیل کے 3 تحقیقی مراکز سے تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

بیلجیئم کی اس یونیورسٹی نے اس بات پر زور دیا ہے کہ یہ مراکز ہتھیاروں کی تیاری میں اسرائیلی فوج کے ساتھ تعاون کرتے تھے لیکن اب غزہ جنگ میں ہونے والے جرائم کی وجہ سے اب ان مراکز کے ساتھ تعاون نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: یورپ اسرائیل کے جنگی جرائم پر موقف اختیارکیوں نہیں کرتا ؟

یاد رہے کہ غزہ میں اسرائیل کے جنگی جرائم پر یورپ میں رد عمل کا سلسلہ جاری ہے، اس سے قبل اسپین کے وزیر ٹرانسپورٹ نے باضابطہ طور پر اعلان کیا کہ ہم نے اسپین کے جنوب مشرق میں کارٹیجینا کی بندرگاہ پر اسرائیل جانے والے ہتھیاروں کے جہاز کو لنگر انداز ہونے سے منع کر دیا۔

واضح رہے کہ اسپین اسرائیل کے سخت ترین یورپی ناقدین میں سے ایک ہے، اس سے قبل گزشتہ نومبر میں اسپین کی میزبانی میں ہونے والے اجلاس میں عرب ممالک اور یورپی یونین نے اس بات پر اتفاق کیا تھا کہ فلسطین اور صیہونی حکومت کے درمیان تنازع کے خاتمے کے لیے دو ریاستی حل ہی واحد راستہ ہے۔

دوسری جانب نیتن یاہو کی حکومت کے اپوزیشن لیڈر Yair Lapid نے نیتن یاہو پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ صیہونی حکومت حالات پر قابو کھو چکی ہے جب کہ غزہ میں ہر روز فوجی مارے جاتے ہیں، وہ (صہیونی حکام) میں ٹی وی اسکرینیں پر آپس میں لڑ رہے ہیں۔

صیہونی چینل کان کے مطابق، لاپڈ نے مزید کہا کہ حکومت خود ہی سکیورٹی میں خلل ڈال رہی ہے اور رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہے، وزراء کابینہ کے اجلاس کے کمرے کے سامنے مظاہرہ کرتے ہیں،حکومت کے کچھ کارکن امداد (غزہ) بھیجنے کی اجازت دیتے ہیں جبکہ کچھ دوسرے اسے آگ لگا دیتے ہیں۔

اسرائیلی اپوزیشن کے رہنما نے اس بات پر بھی زور دیا کہ امریکہ کے ساتھ تعلقات خراب ہو رہے ہیں،، ہمارا متوسط طبقہ بکھر رہا ہے اور ہم شمال (مقبوضہ فلسطین) کے حالات پر کنٹرول کھو چکے ہیں۔

لاپڈ نے صیہونی حکومت سے کہا کہ تم اس راستے پر نہیں چل سکتے اور ہم اس حکومت کے ساتھ جیت نہیں پائیں گے۔

مزید پڑھیں: جرمنی بھی صیہونی جارحیت کے خلاف بولنے پر مجبور

قابل ذکر ہے کہ غزہ کی صورت حال بھی صہیونیوں کے لیے مشکل اور چیلنجنگ بن چکی ہے حال ہی میں القسام بٹالینز نے ایک نئے بیان میں اعلان کیا تھا کہ ان بٹالینز کے مجاہدین نے صہیونی فوج کی ایک انجینئرنگ فورس کو پہلے سے طے شدہ جال کی طرف لے گئے اور اس طرح جیسے ہی یہ فورس مطلوبہ مقام پر پہنچی تو عملہ مخالف بم پھٹنے سے وہ ہلاک اور زخمی ہو گئے۔

مشہور خبریں۔

ون چائنا پالیسی کیلئے پاکستانی عزم کو نشانہ بنانے والے ’الزامات بے بنیاد‘ ہیں، دفتر خارجہ

?️ 27 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) دفتر خارجہ نے چین کی پالیسیوں کے حوالے

سندھ میں کرپشن کا نظام چل رہا ہے، حافظ نعیم الرحمٰن

?️ 14 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے

ٹرمپ کے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے بیان کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ دفتر خارجہ

?️ 11 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان امریکی

2021 میں اقوام متحدہ کے 25 امن فوجی ہلاک

?️ 6 فروری 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ 2021 میں اقوام متحدہ کے

ملک میں امن خراب کرنے کی سازشیں ناکام بنائی جائیں گی:آرمی چیف

?️ 10 ستمبر 2021راولپنڈی (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ

چین کی تائیوان کو دھمکی

?️ 17 اپریل 2024سچ خبریں: امریکی وزیر دفاع کے ساتھ بات چیت میں چین کے

عذر بدتر از گناہ

?️ 23 جون 2023سچ خبریں:حال ہی میں امریکی صدر جوبائیڈن نے چینی صدر کے خلاف

100سالہ مزاحمتی کی کہانی

?️ 20 جنوری 2024سچ خبریں: پچھلے ایک سو سالوں میں قبضے، محاصرے اور جنگ کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے