?️
سچ خبریں:بیلجیئم کے ہزاروں مزدوروں نے اپنے حقوق کو نظر انداز کرنے کے خلاف برسلز سمیت ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج کیا۔
آئرش نیوزاخبار کی رپورٹ کے مطابق بیلجیئم میں مزدروں نے اپنے حقوق کی پامالی کے خلاف مظاہروں کا انعقاد کیا، رپورٹ کے مطابق بیلجیئم کی ٹریڈ یونین کے 20000 اراکین نے کام کے بڑھتے ہوئے حالات اور اپنے حقوق کے ضائع ہونے کے خلاف احتجاج کیا۔
مزدوروں کے احتجاج نے ٹرانسپورٹ اور سب وے کی سرگرمیاں مفلوج کر دیں نیز برسلز شہر میں شدید ٹریفک کا نظام درہم برہم کر دیا، یاد رہے کہ اس سے کچھ عرصہ قبل بھی بیلجیئم کے ہزاروں شہری اخراجات میں اضافے کے خلاف برسلز کی سڑکوں پر آئے تھے اس لیے کہ یوکرین کی جنگ کے بعد یورپ میں گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اتنا اضافہ ہوا جس کی وجہ سے نومبر میں بیلجیئم میں اوسط مہنگائی 10.63 فیصد تک پہنچ گئی۔
مظاہرین میں سے ایک کا کہنا تھا کہ انسان اپنے بچوں کی وجہ سے اپنے گھر آتا ہے اور چاہتا ہے کہ اس کا گھر گرم رہے نہ کہ توانائی کے استعمال کا حساب لگانے پر مجبور ہو
آئرش نیوز کے مطابق ٹریڈ یونینیں ان کمپنیوں سے ناراض ہیں جو مزدوروں پر نئے معاہدے مسلط کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، ان کا کہنا ہے کہ اس کاروائی سے ان کے کام کے حالات متاثر ہوں گے اور ان کی اجرتوں میں کمی آئے گی جو حکومت کی بے حسی کی علامت ہے،یاد رہے کہ بیلجیئم میں مظاہروں کا یہ دور پولیس فورسز کی نگرانی میں ہوا۔


مشہور خبریں۔
عرب ممالک کے لوگ رمضان میں کون سے ڈرامے دیکھتے ہیں؟
?️ 3 اپریل 2023سچ خبریں:فلسطین اور صیہونی حکومت کے خلاف فلسطینی قوم کی جدوجہد پر
اپریل
بائیڈن کے فوری طور پر مستعفی ہونے پر زور؛ وجہ ؟
?️ 27 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی پولنگ سینٹر کے تازہ ترین سروے سے پتہ چلتا ہے
جولائی
شمالی کوریا کا جوہری پروگرام، امریکا نے دھمکیاں چھوڑ کر مودبانہ اپیل شروع کردی
?️ 5 اپریل 2021واشنگٹن (سچ خبریں) شمالی کوریا کی جانب سے بیلسٹک میزائل تجربے اور جوہری
اپریل
امریکی فوج نے شام سے عراق میں نئے فوجی سازوسامان وارد کئے
?️ 19 مارچ 2022سچ خبریں: شمال مشرقی شام کے مقامی ذرائع کے مطابق امریکی فوجی
مارچ
کوئٹہ: بلوچستان یونیورسٹی کے قریب دھماکے میں پولیس اہلکار شہید، 13 زخمی
?️ 18 اکتوبر 2021کوئٹہ (سچ خبریں) کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر بلوچستان یونیورسٹی کے
اکتوبر
مولانا فضل الرحمٰن 5 سال کیلئے بلامقابلہ جے یو آئی (ف)کے امیر منتخب
?️ 29 ستمبر 2024پشاور: (سچ خبریں) مولانا فضل الرحمٰن 5 سال کےلیے بلامقابلہ ایک بار
ستمبر
ہیٹی میں اقتدار کا بحران
?️ 24 جنوری 2026سچ خبریں:ہیٹی کے عبوری صدارتی کونسل کے دو رہنماؤں نے امریکی انتباہات
جنوری
مصر کے صحرائے سینا کے لیے صیہونی حکومت کا نقشہ
?️ 20 مئی 2024سچ خبریں: ممتاز مصری نژاد امریکی تجزیہ کار، محقق اور مصنف ڈاکٹر سام
مئی