?️
یروشلم کےپادری نے کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس میں عیسائیوں کی موجودگی کو خطرہ لاحق ہے جبکہ صہیونی گروہوں کے ہاتھوں اس شہر کے گرجا گھروں کو بار بار تباہ کیا گیا ہے۔
یروشلم میں آرتھوڈوکس عیسائیوں کے رہنماؤں میں سے ایک بشپ (پیٹریارک) تھیوفیلس III نے کہا کہ انتہا پسند صہیونی گروہ یروشلم کے پرانے حصے میں عیسائیوں کی موجودگی کو بھی خطرے میں ڈال رہے ہیں، انھوں نے برطانوی اخبار "ٹائمز” میں شائع ہونے والے ایک کالم میں لکھا ہے کہ وہ سمجھتے ہیں کہ صیہونیوں کا مقصد عیسائی برادری کو القدس کے حصے سے نکالنا ہے جہاں تینوں آسمانی مذاہب یعنی یہودیت، عیسائیت کے اور اسلام مقدس مقامات موجود ہیں۔
تھیوفیلس III نے زور دیاکہ یروشلم میں ہماری موجودگی خطرے میں ہے،ہمارے گرجا گھروں کو صیہونی انتہا پسند گروپوں سے خطرہ ہے نیز یروشلم میں عیسائی برادری ان صہیونی انتہا پسندوں کے ہاتھوں بہت زیادہ نقصان اٹھا چکی ہے۔ ہمارے بھائی اور بہنیں نفرت پر مبنی جرائم کا شکار ہیں، ہمارے گرجا گھروں کو مسلسل تباہ اوران کی بے حرمتی کی جا رہی ہے، ہمارے علما کو کئی بار دھمکیاں دی جا چکی ہیں۔
اس سلسلے میں ایک صہیونی عہدہ دار نے تھیوفیلس سوم کے بیانات کو حقیقت سے بعید قرار دیتے ہوئے اس حکومت کی وزارت خارجہ کے 22 دسمبر کو جاری کردہ بیان کا حوالہ دیا جس میں دعویٰ کیا گیا کہ اسرائیلی حکومت تمام مذاہب کے پیروکاروں کے لیے مذہبی رسول اور عبادت کی آزادی کے ساتھ ساتھ مقدس مقامات تک رسائی کی آزادی کے لیے پرعزم ہے۔
مشہور خبریں۔
پاکستان نے افغانستان پر سفری پابندیاں عائد کر دیں
?️ 18 جون 2021پشاور ( سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر چمن طارق مینگل
جون
افغانستان میں ذلت آمیز شکست سے عبرت حاصل نہیں کی:چین کا امریکہ سے خطاب
?️ 17 اگست 2022سچ خبریں:چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے افغانستان سے امریکی انخلا کا
اگست
آج چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نومنتخب وزیر اعلیٰ پنجاب سے حلف لیں گے۔
?️ 23 اپریل 2022لاہور(سچ خبریں) نومنتخب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی حلف برداری آج ہوگی
اپریل
کیا اب پلاسٹک بھی کھائی جا سکے گی؟
?️ 30 جولائی 2021واشنگٹن(سچ خبریں) کیا مستقبل میں پلاسٹک غذا کے طور پر استعمال ہوگی؟
جولائی
روس کے ساتھ ہمارے تعلقات بہت خاص ہیں: قطر
?️ 28 جولائی 2022سچ خبریں: ایک ایسے وقت میں جب امریکہ اور اس کے اتحادی
جولائی
خرطوم آزاد ہوا؛ امارات کی حمایت یافتہ فوج کی شکست
?️ 27 مارچ 2025سچ خبریں: خرطوم پہنچنے اور صدارتی محل میں حاضری کے بعد سوڈان
مارچ
سعودی آرامکو آئل کمپنی پر سائبر حملے کی تفصیلات
?️ 22 جولائی 2021سچ خبریں:سعودی آرامکو آئل کمپنی سے وابستہ ایک سعودی عہدیدار نے کمپنی
جولائی
ایران کے ساتھ جنگ اسرائیل کی سب سے پیچیدہ جنگوں میں سے ایک
?️ 21 جون 2025سچ خبریں: صہیونی ریگیم کے فوجی ترجمان نے اعتراف کیا کہ ایران
جون