سچ خبریں:ہندوستان کی وزارت خزانہ نے اس ملک میں بی بی سی کی برانچ پر ٹیکس چوری کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ادارے نے ہمارے ملک میں اپنی سرگرمیوں کی آمدنی اور منافع کا مکمل طور پر اعلان نہیں کیا ہے۔
ایسیوسیٹیڈ نیوز ایجسی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی وزارت خزانہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کے ٹیکس حکام کو اس بات کے شواہد ملے ہیں کہ برٹش براڈکاسٹنگ کارپوریشن کے متعدد ترسیلات پر ٹیکس کا اعلان نہیں کیا گیا اور اسے ہندوستان میں آمدنی کے طور پر ادا نہیں کیا گیا۔
یاد رہے کہ ہندوستانی ٹیکس حکام نے جمعرات کی رات نئی دہلی اور ممبئی میں برٹش براڈکاسٹنگ کارپوریشن (بی بی سی) کے دفاتر کا تین روزہ معائنہ ختم کیا، تاہم حزب اختلاف کی سیاسی جماعتوں اور دیگر بھارتی میڈیا تنظیموں نے اس معائنہ کو میڈیا کو دھمکانے کی کوشش قرار دیتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا ہے
ناقدین کے مطابق بی بی سی کے دفاتر کا معائنہ اس ادارے کی جانب سے حال ہی میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر تنقیدی دستاویزی فلم نشر کرنے کے بعد سامنے آیا جس کے بعد کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ حکومت کا یہ الزام بدلہ لینے کے لیے ہے۔