سچ خبریں:شام کے صدر بشار الاسد آج اس ملک کی پارلیمنٹ میں ایک تقریب کے دوران حلف اٹھائیں گے۔
المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق شام کے صدر بشار الاسد ہفتے کے روز نئے صدر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے،وہ حلف برداری کی تقریب کے دوران شامی پارلیمنٹ سے خطاب بھی کریں گے۔
یادرہے کہ اس تقریب میں شام کی پارلیمنٹ کے ممبروں کے علاوہ ، سیاسی شخصیات ، ملکی اور بین الاقوامی میڈیا کے علاوہ دمشق میں قابل اعتماد سفارتی مشن کے نمائندے بھی شرکت کریں گے،واضح رہے کہ بشار الاسد نے 27 مئی کو شام میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں 95.1 فیصد ووٹوں کے ساتھ کامیابی حاصل کی تھی۔