?️
سچ خبریں:برطانوی حکومت کی جانب سے ٹیکسوں میں اضافے کے خلاف اس ملک کے سیکڑوں شہریوں نے حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
برطانیہ کے سیکڑوں مظاہرین نے پارلیمنٹ اسکوائر پر جمع ہو کر حکومت مخالف مظاہرہ کیا اور اس کی کارکردگی کے خلاف نعرے لگائے۔
برطانوی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق سیکڑوں برطانوی شہریوں نے حکومت کے خلاف شدید نعرے لگائے اور عوامی زندگی پر اخراجات کا بوجھ کم کئے جانے کا مطالبہ کیا،مظاہرین نے حکومت اور حکمراں جماعت کے خلاف شدید نعرے بازی کی ، اس کے علاوہ مظاہرین نے جنگ مخالف نعرے لگاتے ہوئے عدل و انصاف کا بھی مطالبہ کیا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت نے ٹیکسوں میں اضافہ کر کے غریبوں پر مزید دباؤ بڑھا دیا ہے اور حکومت بڑی بڑی کمپنیوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے،اس اجتماع میں یونیورسٹی کی شخصیات نے بھی شرکت کی، پروفیسر جاز نے کہا ہے کہ حکومت کے اقدامات، برطانوی عوام میں اشتعال پیدا کر رہے ہیں جبکہ چیزوں کی قیمتیں اور بل، آسمان چھو رہے ہیں اور عوام کی زندگی شدید دباؤ میں ہے اور یہ ایسی حالت میں ہے کہ برٹش پٹرولیم جیسی کمپنیوں کو عوام کی جیبوں سے بے تحاشا فائدہ پہنچ رہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ عوام کے احتجاج سے اس بات کا پتہ چلتا ہے کہ حکومت کا رویہ بالکل درست نہیں ہے اور برطانیہ کے سینٹرل بینک نے افراط زر کی شرح پانچ فیصد اعلان کی ہے جو گذشتہ تین عشروں کی سب سے بڑی شرح ہے،واضح رہے کہ برطانوی حکومت مخالف مظاہرے اسی قسم کے اس ملک کے مختلف دیگر شہروں میں بھی ہوئے ہیں۔
مشہور خبریں۔
صیہونی جوہری ہتھیار
?️ 2 اگست 2022سچ خبریں:صیہونی عبوری حکومت کے وزیراعظم نے غیر واضح طور پر اس
اگست
وزیر خارجہ کی ترکمانستان کے صدر سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر زور
?️ 26 اگست 2021اشک آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ترکمانستان پہنچے جہاں انہوں
اگست
بڑے صنعتی سردخانے میں تکنیکی خرابی کے باعث گوشت کی بڑی مقدار ضائع
?️ 25 جولائی 2025سچ خبریں: اسرائیل کے ایک بڑے صنعتی سردخانے میں درجہ حرارت کنٹرول کرنے
جولائی
پاکستان کے وزیر خارجہ: ہم علاقائی سفارت کاری کی حمایت کرتے ہیں
?️ 26 جولائی 2025سچ خبریں: پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے خطے میں
جولائی
نواز شریف بہترین اداکاری کر کے باہر چلا گیا
?️ 19 جولائی 2021کشمیر(سچ خبریں) اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا
جولائی
صہیونی قیدیوں کے اہل خانہ نے "غزہ کی دلدل میں ڈوبنے” سے خبردار کیا ہے
?️ 16 مئی 2025سچ خبریں: صہیونی قیدیوں کے اہل خانہ نے قیدیوں کے تبادلے کے
مئی
کورونا: ملک بھر میں صورتحال تشویشناک
?️ 13 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) ملک میں کورونا وائرس ایک مرتبہ پھر سے
جنوری
موڈرنا ویکسین کن لوگوں کو لگائی جائے گی
?️ 4 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا
جولائی