?️
سچ خبریں:بحرین کی قومی فضائی کمپنی نے صیہونیوں کے ساتھ تعلقات کی بحالی میں ایک قدم مزید آگے بڑھاتے ہوئے اعلان کیا ہے وہ منامہ تل ابیب کے درمیان براہ راست پرواز چلانے والی ہے۔
الجزیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی قومی فضائی کمپنی گلف ایئر نے اسرائیل کیلئے براہ راست پرواز چلانے کا اعلان کردیا ہے، جس کے تحت بحرین کے امریکہ اور اسرائیل نوازحکام کے مطابق گلف ایئر 3 جون سے تل ابیب کیلئے براہ راست ہفتہ وار2 پروازیں چلائےگی۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس ستمبر میں متحدہ عرب امارات اور بحرین نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات کے معاہدے پر دستخط کرکے اسلام، مسلمانوں اور فلسطینیوں کی پشت میں خنجر گھونپ دیا تھا،واضح ہے کہ اس معاہدے پر امریکہ کی سربراہی میں واشنگٹن میں متحدہ عرب امارات و بحرین کے وزرائےخارجہ اور اسرائیلی وزیراعظم نے دستخط کیے تھے،قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادی عرب ممالک کی اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ غداری اور خیانت کا سلسلہ جاری ہے۔
واضح رہے کہ سعودی حکام صیہونیوں کے ساتھ اپنے خفیہ تعلقات کو منظر عام پر لانے سے کتراتے ہیں اور ان کا اعلان نہیں کررہے ہیں جس کی وجہ سے صیہونیوں میں بھی تشویش پائی جاتی ہیں ، حال ہی میں صیہونی ایک عہدہ دار نے کہا تھا کہ سعودی عرب ایران کے خوف سے ہمارے ساتھ تعلقات کو سامنے نہیں لا رہا ہے جبکہ ہمارے درمیان خفیہ تعلقات کئی دہائیوں سے جاری ہیں جس پر سعودی حکام کی جانب سے کسی طرح کا د عمل سامنے نہیں آیاجو اس بات کی علامت ہے کہ صیہونیوں کا دعوا کسی حد تک حقیقت پر مبنی ہے۔


مشہور خبریں۔
احسن اقبال کی طرف سے سی پیک اتھارٹی کو ختم کرنے کی ہدایت
?️ 23 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے پاک
اپریل
غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ ایک اہم قدم
?️ 22 نومبر 2023سچ خبریں:برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون نے اسرائیلی حکومت اور حماس کے
نومبر
صیہونیوں کے ہاتھوں زخمی ہونے والے73 سالہ فلسطینی مجاہد کی شہادت
?️ 18 جنوری 2022سچ خبریں:فلسطینی شہر الخلیل میں ایک ہفتہ قبل صیہونی فوجی کے ہاتھوں
جنوری
روسی سیاستدان کے خلاف دہشت گردی کا منصوبہ ناکام
?️ 19 فروری 2024سچ خبریں:روس کی فیڈرل سیکیورٹی سروس FSB نے پیر کو اعلان کیا
فروری
مہنگائی روکنے میں برطانوی حکام کی نااہلی کا اظہار
?️ 19 مئی 2022سچ خبریں: برطانوی ٹریژری رشی سونک نے کہا کہ حکومت مہنگائی کو
مئی
محمد بن سلمان کے اقتدار میں آنے کی الٹی گنتی شروع
?️ 2 جون 2022سچ خبریں:سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان گزشتہ چھ سال سے
جون
ایران امریکہ کا سب سے بڑا دشمن ہے: ہیرس
?️ 9 اکتوبر 2024سچ خبریں: سی بی ایس کے ساتھ گفتگو میں امریکی نائب صدر ہیرس
اکتوبر
لاطینی امریکی ممالک ظالم کے ساتھ ہیں یا مظلوم کے؟
?️ 19 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکی ممالک اور غزہ کی جنگ کے حوالے سے یہ
اکتوبر