?️
سچ خبریں:آٹھ بحرینی شہریوں کو دہشت گردی کے بے بنیادالزامات کے تحت عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
روس ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی ایک مجرمانہ عدالت نے دہشت گردی کے بے بنیاد الزامات عائد کرتے ہوئے آٹھ بحرینی شہریوں کو عمر قید کی سزا سنائی ہےواضح رہے کہ اس عدالت میں بحرین کی دیگر عدالتوں کے طریقہ کار کی طرح یہ دعوی کیا گیا کہ یہ افراد ایران کے ساتھ رابطے میں ہیں، ان افراد کو گذشتہ سال جنوری میں گرفتار کیا گیا تھا۔
بحرینی پراسیکیوٹر کے دفتر کا دعویٰ ہے کہ ان افراد نے ملک میں تخریب کاری کے لیے ایک گروپ قائم کیا تھا اور سرکاری اداروں کو کمزور کرنے کے لئے لوگوں میں غیر قانونی حرکتیں اور خوف و ہراس پیدا کرتے تھے،واضح رہے کہ ایسے معاملات میں ، آل خلیفہ حکومت ہمیشہ یہ دعویٰ کرتی ہے کہ ایران اس عمل کی حمایت کرکے بحرین کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کرتا ہے! بحرین میں اس طرح کے الزامات اور اس طرح کے مقدمات کا انعقاد کا مقصد اظہار رائے کی آزادی کو محدود کرنا اور اپوزیشن کو دبانا ہےجبکہ بحرینی عوام صرف اپنے بنیادی حقوق کے خواہاں ہیں لیکن آل حکومت اپنے خلاف ایک لفظ بھی سننا پسند نہیں کرتی ، جو ابھی اس کے خلاف منھ کھولتا ہے یا تنقید کرتا ہے اس کو فورا سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا جاتا ہے پھر بے بنیاد الزام عائد کرکے کبھی پھانسی تو کبھی عمر قید کی سز سنا دی جاتی ہے۔


مشہور خبریں۔
ماہرین فلکیات پہلی بار نظام شمسی کی تشکیل کا مشاہدہ کرنے میں کامیاب
?️ 18 جولائی 2025سچ خبریں: ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ انہوں نے پہلی بار
جولائی
کیا امریکہ اور اس کے عربی چیلے یمنی فوج کو کنٹرول کر سکتے ہیں؟امریکی میڈیا کی زبانی
?️ 12 دسمبر 2023سچ خبریں: عسکری امور میں مہارت رکھنے واکے امریکی میگزین نے امریکہ
دسمبر
سعودیہ کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی جلدواپسی ہوگی: شیخ رشید
?️ 10 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سعودیہ
مئی
پاکستان کا فلسطینی، لبنانی عوام کی سپورٹ کا عہد
?️ 19 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے فلسطین، غزہ اور
اکتوبر
صیہونی امریکہ سے بھی ناراض، وجہ؟
?️ 5 جنوری 2024سچ خبریں: صیہونی حکام نے خطے سے اپنے طیارہ بردار بحری جہاز
جنوری
ہم جنگ میں ملوث ممالک کو ہتھیار برآمد نہیں کریں گے: چین
?️ 10 جولائی 2025سچ خبریں: چین کے اسرائیل میں واقع سفارت خانے نے "مڈل ایسٹ
جولائی
کسی کو ہمارے جوہری ہتھیاروں پر تنقید کرنے کا کوئی حق نہیں ہے: شمالی کوریا
?️ 4 اگست 2022سچ خبریں: شمالی کوریا کے میزائل اور جوہری پروگرام پر امریکہ اور
اگست
نسلہ ٹاور کے رہائشیوں کو عمارت خالی کرنے کا حتمی نوٹس جاری
?️ 15 اکتوبر 2021کراچی (سچ خبریں) اسسٹنٹ کمشنر فیروزآباد نے نسلہ ٹاور کو خالی کرانے
اکتوبر