🗓️
سچ خبریں:آئر لینڈ کے نمائندوں نے ایک مجازی اجلاس کے دوران بحرین میں انسانی حقوق کی صورتحال پر تنقید کی۔
عربی 21 کی رپورٹ کے مطابق آئر لینڈ کے نمائندوں نے بحرین کے سماجی کارکنوں کے ساتھ ایک مجازی ملاقات کے دوران اس ملک میں انسانی حقوق کی صورتحال پر تنقید کی،واضح رہے کہ یوروپی سنٹر برائے ڈیموکریسی اینڈ ہیومن رائٹس کے زیر انتظام ، اجلاس میں بحرین میں حکام کے ذریعہ انسانی حقوق کی پامالیوں کو روکنے اور اپوزیشن کارکنوں کو نظربند نہ کرنے پر زور دیا گیا۔ آئر لینڈ کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ یہ بدقسمتی ہے کہ بحرین میں انسانی حقوق کی پامالیوں کی خبریں بدستور سامنے آتی رہتی ہیں۔
آئر لینڈ کے نمائندوں نے اس ملک میں سیاسی قیدیوں کے خلاف بحرینی سکیورٹی فورسز کے سلوک اور سیاسی عہدہ داروں کی غفلت پر تشویش کا اظہار کیا ہے،یادرہے کہ اس سے قبل بھی یورپی یونین کے اعلی نمائندہ برائے امور خارجہ اور سلامتی پالیسی جوزف بورریل نے بحرین میں انسانی حقوق کی صورتحال پر تنقید کی تھی، انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کو بحرین میں اظہار رائے کی آزادی اور انسانی حقوق کی صورتحال اور منصفانہ مقدمے کی سماعت کے بارے میں تشویش ہے، بورریل نے کہا کہ ہم بحرینی شہریوں کے ساتھ ہونے والے تشدد ، ناروا سلوک اور من مانے طریقہ سے نظربندی کا خاتمہ چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ بحرین کے خاندانی آمر حمد بن آل خلیفہ اس ملک میں جاری ظلم کو جور نیز بدعنوانیوں کے خلاف اٹھنے والے ہر آواز کو طاقت کے بل بوتے پر دبا رہے اور سماج کے ہر طبقے کے افراد کو بغیر کسی جرم کےسلاخوں کے پیچھے ڈھکیل دیا جاتا ہے جس سے عوام میں حکومت کے خلاف شدید غم وغصہ پایا جاتاہے ،تاہم عالمی برادری بھی اس طرح کھلے عام انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو خاموش تماشائی بنی دیکھ رہی ہے۔
مشہور خبریں۔
’گھر سے باہر نہ جاتی تو کئی لوگوں کا نقصان ہوتا‘،عدت مکمل نہ کرنے پر حنا بیات کی وضاحت
🗓️ 17 دسمبر 2023کراچی: (سچ خبریں) شوہر کے انتقال کے بعد عدت مکمل کیے بغیر
دسمبر
مصنفین اور مولفین اسرائیل سے فرار
🗓️ 3 نومبر 2024سچ خبریں: زیمان یسرائیل نے ڈوری مائنر کے ساتھ بات چیت میں
نومبر
صیہونی حکومت شمالی علاقوں میں آبادکاروں کی واپسی کے لیے نیا حربہ
🗓️ 6 جنوری 2025سچ خبریں:صیہونی حکومت نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں صہیونی بستیوں کے رہائشیوں
جنوری
ٹرمپ ہار جائے گا تو میرا کیا ہوگا؟ایلون مسک
🗓️ 9 اکتوبر 2024سچ خبریں: مشہور امریکی ارب پتی اور 2024 کے صدارتی انتخابات میں
اکتوبر
شکاگو سٹی کونسل میں بھی غزہ کی حمایت
🗓️ 1 فروری 2024سچ خبریں: امریکہ کی ریاست الینوائے میں شکاگو سٹی کونسل نے ایک
فروری
ہوش ربا مہنگائی کے باعث لوگ قرض لینے، اثاثے فروخت کرنے پر مجبور
🗓️ 18 ستمبر 2023کراچی: (سچ خبریں) ملک میں ہوش ربا مہنگائی کی حالیہ لہر اور
ستمبر
یمنیوں کے ہاتھوں ابوظہبی کو سخت دھچکا
🗓️ 12 جنوری 2022سچ خبریں:متحدہ عرب امارات جنگ سے دستبرداری کا اعلان کرکے یمن میں
جنوری
صیہونیوں کی ایک بار پھر مسجدالاقصیٰ پر یلغار
🗓️ 23 جون 2021سچ خبریں:آج بدھ کے روز صہیونی فوج کی حمایت سے درجنوں صہیونی
جون