بحرین اور صیہونی حکومت کے درمیان تجارت کا آغاز

بحرین

?️

سچ خبریں:بحرین کی آل خلیفہ حکومت نے صیہونی حکومت کے ساتھ ایلومینیم کی تجارت شروع کر دی ہے۔
روئٹرز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اتوار کے روز منامہ سے شائع ہونے والے الایام اخبار نے بحرین میں اسرائیلی سفیر ایتھن نائی کے حوالے سے بتایا ہے کہ صیہونی حکومت نے بحرین سے ایلومینیم کی درآمد شروع کر دی ہے،یاددہے کہ 2021 میں بحرین اور صیہونی حکومت کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کے معاہدے کے ایک سال بعد نائی کو بحرین میں حکومت کا پہلا سفیر مقرر کیا گیا ۔

نائی نے بحرین سے اسرائیلی ایلومینیم کی درآمد کی مقدار یا قیمت کی وضاحت نہیں کی، اخبار کے مطابق اسرائیلی ایئر لائن ایل ایل جلد ہی منامہ کے لیے پروازیں شروع کر دے گی جبکہ بحرین گلف ایئر نے ستمبر میں تل ابیب کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

یادرہے کہ فلسطینیوں کی پیٹھ میں چھرا مارتے ہوئے اور عالم اسلام کے ساتھ غداری کرتے ہوئے کچھ عرب ریاستوں نے غاصب اور فلسطینی بچوں کی قاتل صیہونی حکومت کے ساتھ اپنے تعلقات کو معمول پر لانے کا معاہدہ کیا ہے جبکہ عالم اسلام میں اس اقدام کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور اسے اسلام کے ساتھ ان عرب ریاستوں کی غداری قرار دیا گیا ہے نیز عربوں کے اس اقدام کے بعد فلسطینی عوام کے خلاف صیہونیوں کے مظالم میں کافی تیزی دیکھنے کی ملی ہے۔

 

مشہور خبریں۔

کیا امریکہ یمنیوں کا مقابلہ کر سکتا ہے؟

?️ 2 جنوری 2024سچ خبریں: یمن کی تحریک انصار اللہ کے سینئر رکن محمد البخیتی

ایران کا ڈرون پروگرام اسرائیل کے لیے سب سے خطرناک خطرہ

?️ 22 اگست 2022سچ خبریں:   صیہونی حکومت کے داخلی سلامتی کے مطالعات کے ادارے نے

قدرتی آفت کے ساتھ انسانوں کی پیدا کردہ آفت کی کوئی گنجائش نہیں، وزیراعظم

?️ 22 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آخر

صیہونی حکومت میں خوف و ہراس؛ مقبوضہ علاقوں میں قدس آپریشن دہرائے جانے کا خدشہ

?️ 22 نومبر 2021سچ خبریں:ایک طرف صیہونی سرحدی افوج میں ہائی الرٹ جاری کیا گیا

صرف صہیونی شہریت ہو تو رہائی کی امید نہ رکھیں؛صیہونی اخبار کا طنز!

?️ 13 مئی 2025 سچ خبریں:اسرائیلی اخبار یدیعوت احرونٹ نے امریکی شہریت والے قیدی کی

بھارت کی آبی جارحیت: پنجاب کے 7 اضلاع میں انتظامیہ کی مدد کیلئے فوج طلب

?️ 26 اگست 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر بارشوں اور

لاوروف کا امریکہ کی جانب سے یوکرین کو ٹوماہاک میزائل فراہم کرنے پر ردعمل

?️ 16 اکتوبر 2025سچ خبریں: روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے بدھ کے روز کہا

 ٹرمپ پلان کی شقوں کے لیے حماس کا معیار

?️ 7 اکتوبر 2025سچ خبریں: امریکی نیوز ایجنسی بلومبرگ نے اپنی ایک رپورٹ میں امریکی صدر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے