?️
سچ خبریں:بحرین کی آل خلیفہ حکومت کے صیہونیوں کے ساتھ تعلقات میں وسعت دینے اور اس ملک میں پہلےصیہونی سفیر تعینات کرنے کو لے کر بحرینی عوام نے وسیع پیمانہ پر احتجاج کیا ہے۔
یو نیوز کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے عوام نے اسرائیل کے ساتھ روابط کی برقراری اور تل ابیب میں بحرین کے سفیر کی تعیناتی کے خلاف کل رات بھی دارالحکومت منامہ کے الدیہ علاقے میں زبردست احتجاجی مظاہرے کئے۔ مظاہرین نے ہونے والے مظاہروں میں فلک شگاف نعرے لگاتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ روابط کی برقراری کا فیصلہ بحرینی عوام کا نہیں ہے اور بحرینی عوام اس قسم کے روابط کے خلاف ہیں۔ مظاہرین نے اسرائیلی پرچم کو بھی نذر آتش کیا۔
بحرین کے عوام نے اسرائیل کے ساتھ روابط کی برقراری کے خلاف جمعرات کو بھی احتجاجی مظاہرے کئے تھے۔
واضح رہے کہ مقبوضہ فلسطین میں بحرین کے پہلے سفیر خالد یوسف الجلاہمہ، آل خلیفہ حکومت کے مشن پر تل ابیب پہنچ گئے ہیں جبکہ غاصب صیہونی حکومت نے بھی ایتان نائیہ کو بحرین میں اپنے سفیر کی حیثیت سے تعینات کیا ہے۔
دوسری جانب تل ابیب میں بحرین کے سفیر نے مقبوضہ فلسطین کے وزیر خارجہ یائیر لاپید کو سفارتی دستاویزات پیش کر دی ہیں۔ اس سلسلے میں ہونے والی ملاقات میں غاصب صیہونی حکومت کے وزیر خارجہ اور بحرینی سفیر نے دو طرفہ تعلقات کی مزید بہتری کے بارے میں گفتگو کی ہے۔
خیال رہے کہ بحرین نے ۱۵ ستمبر ۲۰۲۰ کو سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کوششوں کے بعد ایک معاہدے پر دستخط کر کے قبلۂ اول پر قابض صیہونی حکومت کے ساتھ اپنے تعلقات کی بحالی کا باضابطہ اعلان کیا تھا۔ پھر اس اعلان کے بعد مختلف شعبوں میں آل خلیفہ حکومت نے خودساختہ ریاست اسرائیل کے ساتھ وسیع تعاون کا آغاز بھی کر دیا۔
مشہور خبریں۔
مشعال ملک کا پمز ہسپتال کا دورہ، پاک بھارت کشیدگی کے زخمیوں کی عیادت کی
?️ 13 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک
مئی
اداکارہ انکتا لوکھنڈے رشتۂ ازدواج میں بندھ گئیں
?️ 15 دسمبر 2021ممبئی (سچ خبریں) اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی سابق محبوبا اور بولی
دسمبر
خیبر پختونخوا کابینہ میں رد و بدل کا پھر امکان ہے
?️ 24 اگست 2021خیبر پختونخوا(سچ خبریں) جب خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات کامران بنگش
اگست
نئے بجٹ سے ملکی معیشت میں ریکارڈ بہتری متوقع ہے: سومرو
?️ 12 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیرنجکاری محمدمیاں سومرو کا کہنا ہے کہ نئے
جون
صہیونی جنرل قاسم سلیمانی کی تصویر سے بھی خوفزدہ
?️ 27 دسمبر 2021سچ خبریں:صیہونی حکومت کی فوج کے ترجمان نے بیروت کی سڑکوں پر
دسمبر
تل ابیب کے بن گورین ہوائی اڈے پر بم دریافت
?️ 1 جون 2023سچ خبریں:تل ابیب کے بن گورین ہوائی اڈے کی سکیورٹی فورسز نے
جون
روسی مفتیوں کی کونسل کے چیئرمین کی طرف سے فلسطین کی حمایت کا اعلان
?️ 7 مئی 2022سچ خبریں: حماس کے ایک وفد نےموسیٰ ابو مرزوق کی سربراہی میں
مئی
ایران اور پاکستان دہشت گردی کے خلاف پر عزم
?️ 29 اکتوبر 2024سچ خبریں: اسلامی جمہوریہ ایران میں پاکستان کے سفیر محمد مدثر ٹیپو
اکتوبر