🗓️
سچ خبریں:وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا کہ امریکی قومی سلامتی کے مشیر نے واشنگٹن میں اسرائیلی فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف آویوکوخاوی سے سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز وائٹ ہاؤس کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان کے حوالے سےکہا گیا ہے کہ ان کے اور ایوکوخاوی کے درمیان ملاقات ہوئی، سلیوان نےامریکی صدر بائیڈن کی اسرائیل کی سلامتی اور دونوں فریقوں کے مابین دفاعی شراکت داری کو مستحکم کرنے کے لئے جاری عزم کا اعادہ کیا۔
واضح رہے کہ ملاقات کے دوران عہدیداروں نے مشرق وسطی خصوصا ایران میں سلامتی کی صورتحال اور استحکام پر بھی تبادلہ خیال کیا،امریکی قومی سلامتی کے مشیر اور اسرائیلی فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف نے علاقائی اسٹریٹجک چیلنجوں پر دو طرفہ مشاورت جاری رکھنے اور ان کا مقابلہ کرنے کے لیےتیاری کرنے کی ضرورت پر بھی اتفاق کیا۔
یادرہے کہ اسرائیلی وزیر خارجہ اگلے اتوار کو روم میں اپنے امریکی ہم منصب سے ملاقات کریں گے،عبرانی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی وزیر خارجہ یائر لاپڈ اگلے اتوار کو اپنے امریکی ہم منصب انتھونی بلنکن سے ملاقات کریں گے،عبرانی سائٹ واللا کی خبر کے مطابق، رواں ماہ کی تیرہ تاریخ کو وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد لاپڈ کا یہ پہلا سفر ہے۔
یادرہے کہ قبل ازیں بلنکن اور لاپڈ نے اپنی پہلی ٹیلی فون کال میں فلسطین میں تنازعہ کے خاتمے کی اہمیت ، تل ابیب کے ساتھ سفارتی تعلقات کو معمول پر لانے اور فروغ دینے کے مواقع ، ایران کے مسئلہ اور اسرائیلی سلامتی کو لازمی دیگر علاقائی مسائل میں امریکی حمایت اورتعاون کے بارے میں تبادلہ خیال کیا، دونوں فریقوں نے امریکہ اور صیہونی حکومت کے مابین وسیع پیمانہ پر شراکت پر بھی زور دیا۔
مشہور خبریں۔
النصرہ فرنٹ کا ادلب میں ڈی ایسکلیشن علاقوں پر 42 بار حملہ
🗓️ 28 ستمبر 2021سچ خبریں:شام میں جنگ بندی کی نگرانی کرنے والے روسی مرکز نے
ستمبر
فلموں میں ڈانس نہیں کر سکتا، فواد خان
🗓️ 15 اپریل 2023کراچی: (سچ خبریں) جلد ہی ریلیز ہونے والی کامیڈی ایکشن فلم ’منی
اپریل
سیلاب متاثرین کیلئے فنڈز کی کمی، حکومت ماحولیاتی تبدیلی کیلئے مختص فنڈ استعمال کرنے پر مجبور
🗓️ 29 ستمبر 2022 اسلام آباد: (سچ خبریں) تباہ کن سیلاب سے پیدا ہونے والے
ستمبر
اسٹریٹ کرائم مسئلہ ہے،وزیراعلی سندھ
🗓️ 10 اکتوبر 2022کراچی: (سچ خبریں) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہاہے کہ اسٹریٹ کرائم
اکتوبر
افغانستان دنیا کے سب سے زیادہ بھوکے ممالک میں سے ایک
🗓️ 30 دسمبر 2022سچ خبریں: سیو دی چلڈرن نامی بچوں کے لیے انسانی امداد کی
دسمبر
عام آدمی کو فائدہ پہنچانے کے لئے ملک میں تبدیلی ضروری ہے
🗓️ 22 نومبر 2021لودھراں (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا کہنا
نومبر
بائیڈن کا اندھیرے میں آخری تیر
🗓️ 12 جولائی 2022سچ خبریں:تجزیہ کاروں کے مطابق امریکی صدر کے آئندہ دورہ مغربی ایشیاء
جولائی
صیہونی حکومت نے یورپی نمائندے کو مقبوضہ فلسطین میں داخل ہونے سے روکا
🗓️ 22 فروری 2023سچ خبریں:ایورپی پارلیمنٹ کی رکن اینا میرانڈا نے ٹویٹر پر ایک پیغام
فروری