🗓️
سچ خبریں: فلسطینی مطالعاتی مرکز کی ماہانہ رپورٹ میں اعلام کیا گیا ہے کہ صرف جولائی مہینے میں 530 فلسطینی، جن میں سے 42 بچے اور 8 خواتین شامل ہیں، صہیونی فوجیوں کے ہاتھوں گرفتار کیے گئے ہیں۔
قدس چینل کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی قیدیوں کے مطالعہ مرکز نے اپنی ماہانہ رپورٹ میں اعلام کیا ہے کہ صہیونی قابض فوجیوں نے گزشتہ مہینے میں خصوصاً جنین کیمپ پر حملے میں 530 فلسطینیوں کو گرفتار کیا ہے جن میں 42 بچے اور 8 خواتین بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: صیہونیوں نے کن فلسطینی لیڈروں کو گرفتار کیا ہے؟
اس تنظیم نے بتایا کہ 175 گرفتاریوں کے ساتھ جنین شہر کو سب سے زیادہ گرفتاریوں کا شکار بنایا گیا ہے، اس کے بعد قدس شہر 165 گرفتاریوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
اس کے علاوہ، صہیونی حکومت کی جانب سے قدس کے لوگوں کے خلاف متعدد تبعیدی حکمات اور گھروں میں نظربندی کا اعلان کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ، گزشتہ مہینے میں 4 غزہ کے باشندوں کو صہیونی فوجیوں نے گرفتار کیا جو سب ماہی گیرتھے لیکن بعد میں انہیں بیت حانون منزلگاہ سے آزاد کردیے گئے۔
یاد رہے کہ صہیونی عدلیہ نے فلسطینیوں کے خلاف جولائی مہینے میں 21 تبعیدی حکم جاری کئے ہیں، جن میں سے زیادہ تر مسجد الاقصی سے تبعید پر مبنی ہیں۔ عدلیہ کے دستور کے تحت وہ 25 گھریلو نظربندی کے حکم بھی جاری کئے ہیں، جن میں سے 22 فلسطینی بچے ہیں۔
مزید پڑھیں: فلسطین فلسطینیوں کا ہے نہ غداروں کا:عطوان
یاد رہے کہ صیہونی حکومت نے جولائی مہینے میں بھی اداری حراست کے ذریعے فلسطینیوں کی گرفتاریوں کو جاری رکھا جس کے تحت فلسطینیوں کے خلاف 225 اداری حراست کے حکم جاری کیے گئے۔
مشہور خبریں۔
مغربی ممالک کو ہمارے ساتھ احترام سے پیش آنا چاہیے:پیوٹن
🗓️ 27 ستمبر 2022سچ خبریں:روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے پیر کو سوچی میں اپنے
ستمبر
صیہونیوں کا مسجد الاقصی پر وحشیانہ حملہ/ مزاحمتی تحریک کا جواب
🗓️ 5 اپریل 2023سچ خبریں:صیہونی فوجیوں نے مسلمانوں کے قبلہ اول پر وحشیانہ حملہ کیا
اپریل
اب پردہ کرتی ہوں، زرنش خان کی پرانی تصاویر شیئر نہ کرنے کی اپیل
🗓️ 18 مارچ 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ زرنش خان نے میڈیا اور سوشل میڈیا پیجز
مارچ
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کو بری کردیا
🗓️ 29 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز
نومبر
کورونا وائرس کے حوالے سے سائنسدانوں کی حیرت انگیز ایجاد
🗓️ 14 جون 2021لندن (سچ خبریں) عالمی وبا کورونا وائرس نے پوری دنیا میں تباہی
جون
اب تک کتنے فلسطینی رفح چھوڑ چکے ہیں؟آنروا کی رپورٹ
🗓️ 13 مئی 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ سے منسلک فلسطین کی امداد کرنے والی ایجنسی
مئی
میرواعظ کی جامع مسجد اورعیدگاہ سرینگر میں نماز عید پر پابندی کی شدید مذمت
🗓️ 31 مارچ 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کل
مارچ
اسرائیل کی بگڑتی ہوئی صورتحال
🗓️ 1 اکتوبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی فوج کے سابق ڈپٹی چیف آف اسٹاف ڈین
اکتوبر