🗓️
سچ خبریں:ایران کے وزیر خارجہ نے امریکی وزیر خارجہ کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ ذرا اس معاہدے کی شق نمبر چھتیس کا مطالعہ کر لیں۔
ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ایک ٹوئٹ میں اپنے امریکی ہم منصب کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ ، تاحال یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن اور وزیر خارجہ بلنکن، ٹرمپ اور پومپیو کی زیادہ سے زیادہ دباؤ کی ناکام پالیسی دفن کرنے پر آمادہ ہیں یا نہیں۔
انہوں نے مزید لکھا کہ یہ بھی واضح نہیں کہ امریکہ اقتصادی دہشت گردی کو مذاکرات میں بارگیننگ کے ایک ہتھکنڈے کے طورپر استعمال کی عادت ترک کرے گا یا نہیں،ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے بڑے واضح الفاظ میں لکھا کہ تہران ایٹمی معاہدے کا پابند ہے اور امریکی وزیر خارجہ کو ایٹمی معاہدے کی شق نمبر چھتیس کا بغور مطالعہ کرنا چاہیے۔
محمد جواد ظریف نے مزید لکھا کہ راستہ تبدیل کرنے کا وقت آگیا ہے،امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن نے ایٹمی معاہدے سے واشنگٹن کی یکطرفہ اور غیر قانونی علیحدگی کی جانب کوئی اشارہ کیے بغیر دعوی کیا ہے کہ ابھی یہ واضح نہیں کہ ایران ایٹمی معاہدے میں واپس آنے پر مائل ہے یا نہیں۔
واضح رہے کہ امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آٹھ مئی، دوہزار اٹھارہ، کو ایٹمی معاہدے سے یکطر فہ طور پر علیحدگی اختیار اور ایرا ن کے خلاف تمام پابندیاں دوبارہ عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔
سحر
مشہور خبریں۔
بدعنوانی کی نذر ہونے والا پیسہ واپس خزانے میں آئے گا، وزیرِاعظم
🗓️ 22 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ
فروری
ہم نے ایسی جنگ کبھی نہیں دیکھی: گیلنٹ
🗓️ 29 فروری 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت کے وزیر جنگ یوو گیلنٹ نے کہا کہ ہم
فروری
اشیاء کی قیمتوں میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے: فواد چوہدری
🗓️ 16 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ
دسمبر
75% امریکی واشنگٹن کے طرز عمل سے غیر مطمئن
🗓️ 1 اپریل 2022سچ خبریں: ایک نئے سروے کے مطابق چار میں سے تین امریکی
اپریل
یوٹیوب نے روس کی طرف جھکاؤ رکھنے والے یوکرائنی چینلز کو کیا بند
🗓️ 6 فروری 2022سچ خبریں: یوکرین پر روس اور مغرب کے درمیان کشیدگی کے درمیان
فروری
صمصام بخاری کی آڈیو لیک 9 مئی واقعات میں عمران خان کے ملوث ہونے کا ثبوت ہے، عطا تارڑ
🗓️ 7 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا
اگست
بن سلمان کو 450 ملین ڈالر کا دھوکہ
🗓️ 17 اکتوبر 2022سچ خبریں:ایک برطانوی اخبار نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان
اکتوبر
افغانستان میں سیلاب سے 800 مکانات تباہ
🗓️ 17 اگست 2022سچ خبریں: اقوام متحدہ کے دفتر برائے کوآرڈینیشن آف ہیومینٹیرین ایڈ
اگست