?️
سچ خبریں:صیہونی وزیر خارجہ یائیر لاپڈ جنہوں نے ویانا مذاکرات کی مخالفت تیز کر دی ہے، نے جرمن میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے ایران کے خلاف چار حصوں پر مشتمل ہنگامی منصوبہ تجویز کیا۔
صیہونی وزیر خارجہ جو گذشتہ دنوں میں کئی بار امریکی اخبار نیویارک ٹائمز اور برطانوی اخبار ٹیلی گراف سمیت متعدد مغربی ذرائع ابلاغ کے سامنے ایران مخالف اپنی بیان بازی کا اعادہ کر چکے ہیں، نےگذشتہ روز جرمن اخبار دی ولٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے ویانا مذاکرات کی ممکنہ ناکامی کی صورت میں ایران کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک ہنگامی منصوبہ بندی کا مطالبہ کیا۔
واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں ویانا مذاکرات کے دوبارہ شروع ہونے کی خبروں اور ایک معاہدے تک پہنچنے کے لیے مذاکراتی فریقین کی کوششوں کے ساتھ ہی لاپڈ نے ویانا مذاکرات کے خلاف فضا پیدا کرنے اور اسلامی جمہوریہ ایران پر الزام تراشی کے لیے اپنے متعدد ہتھکنڈے استعمال کیے ہیں۔
شائع شدہ رپورٹوں سے پتہ چلتا ہے کہ جرمن اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے صیہونی وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ ویانا مذاکرات کی ناکامی سے نمٹنے کے ہنگامی منصوبے میں ایران کے خلاف فوجی، اقتصادی، سیاسی اور سفارتی اقدامات شامل ہونا چاہیے۔
قابل ذکر ہےکہ جیسا کہ ویانا مذاکرات 27 دسمبر کو دوبارہ شروع ہونے والے ہیں، اسرائیلی وزیر خارجہ نے اپنے ایران مخالف منصوبے کو برملا کرتے ہوئے کہاکہ اس منصوبے میں چار لیورز کا مجموعہ شامل ہے جو ایران پر واضح کرتا ہے کہ ایران کے پاس اپنے غیر قانونی جوہری اہداف کو ترک کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے ،اسرائیلی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ سخت اقتصادی پابندیوں اور ایران کی سفارتی اور سیاسی تنہائی کا باعث بنے گا۔


مشہور خبریں۔
اسرائیلی فوجیوں کا ڈراؤنا خواب
?️ 16 دسمبر 2023سچ خبریں:15 دسمبر کی صبح، فلسطینی میڈیا نے اعلان کیا کہ مزاحمتی
دسمبر
ایران امریکہ کا سب سے بڑا دشمن ہے: ہیرس
?️ 9 اکتوبر 2024سچ خبریں: سی بی ایس کے ساتھ گفتگو میں امریکی نائب صدر ہیرس
اکتوبر
یونان کشتی حادثے میں جاں بحق افراد کی ڈی این اے سے شناخت کی کوشش کر رہے ہیں، دفتر خارجہ
?️ 22 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) دفتر خارجہ کی ترجمان نے یونان کے ساحل کے
جون
مصر نے غزہ میں اسرائیلی فوج کی شمولیت مسترد کر دی
?️ 22 اکتوبر 2025مصر نے غزہ میں اسرائیلی فوج کی شمولیت مسترد کر دی لبنان
اکتوبر
۲۱ ممالک نے مقبوضہ مغربی کنارے پر اسرائیلی بستیوں کی تعمیر کی مذمت
?️ 22 اگست 2025۲۱ ممالک نے مقبوضہ مغربی کنارے پر اسرائیلی بستیوں کی تعمیر کی
اگست
امریکہ اسرائیل کی حفاظت کرتا ہے، دنیا نہیں
?️ 20 جنوری 2024سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ تحریک کے سرکاری ترجمان محمد عبدالسلام
جنوری
ماہرہ خان کو برطانوی پارلیمنٹ نے ایوارڈ سے نواز دیا
?️ 7 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) برطانوی پارلیمنٹ نے پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی
نومبر
شاہد آفریدی کا فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی
?️ 26 جون 2024سچ خبریں: اسرائیل کے حامی گروپ نارتھ ویسٹ فرینڈز آف اسرائیل کے
جون