?️
ایران کے خلاف اسرائیل کی جارحیت نے عالمی امن کو نقصان پہنچایا ہے:پاکستان
اسپیکر قومی اسمبلی پاکستان، سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف حالیہ جارحانہ اقدام نہ صرف غیرقانونی اور غیر اخلاقی ہے بلکہ یہ عمل عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ بھی بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اشتعال انگیز اقدامات سے خطے میں کشیدگی میں اضافہ اور امن و استحکام کو نقصان پہنچتا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنیوا میں اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کے تحفظ کے لیے اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران کیا، جو پارلیمانی سربراہان کے چھٹے عالمی کانفرنس کے موقع پر منعقد ہوا۔
سردار ایاز صادق نے اپنے خطاب میں اسرائیلی حملے کو ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی صریح خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے سخت الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور پارلیمان نے اس جارحیت کی مذمت میں واضح موقف اختیار کیا ہے اور ایران کے حق دفاع کی مکمل حمایت کی ہے۔
انہوں نے متنبہ کیا کہ عالمی برادری کو ایسے اقدامات کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہئیں کیونکہ یہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کی بنیادی اقدار کو مجروح کرتے ہیں۔
اسپیکر نے دنیا میں یکطرفہ طاقت کے استعمال، غیرقانونی قبضوں کی عادی سازی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھی شدید تشویش ظاہر کی اور کہا کہ یہ رجحانات بین الاقوامی قانونی نظام کو کمزور کر رہے ہیں۔
سردار ایاز صادق نے ایران اور یورپی ممالک کے درمیان جاری مذاکرات کی بحالی کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان ایران کے جوہری معاملے کے پرامن، سفارتی اور تعمیری حل کی حمایت کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پائیدار امن ہی مشرق وسطیٰ اور مغربی ایشیا میں ترقی، خوشحالی اور تعاون کا بنیادی ستون ہے۔
یاد رہے کہ چھٹی عالمی پارلیمانی کانفرنس29 تا 31 جولائی 2025 کو جنیوا، سوئٹزرلینڈ میں منعقد ہو رہی ہے، جس میں دنیا کے 135 ممالک شریک ہیں۔ اس بار کانفرنس کا مرکزی موضوع ہے ایک ناآرام دنیا میں پارلیمانی تعاون اور کثیرالجہتی؛ سب کے لیے امن، انصاف اور مضبوط ادارے۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
رانا ثناءاللہ کا 9 مئی واقعات میں پی ٹی آئی پر بہت بڑا الزام
?️ 7 جولائی 2024سچ خبریں: وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور، رانا ثناءاللہ نے انکشاف
جولائی
ٹریل فائیو پر موجود تمام دفاتر وائلڈ لائف کو واپس کیے جائیں، چیف جسٹس
?️ 22 فروری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ میں کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)
فروری
یحیی السنوار؛ نوجوانوں کے لیے الہام بخش مجاہد
?️ 5 نومبر 2024سچ خبریں:فلسطینی مزاحمت کے قائدین، خصوصاً یحیی السنوار کی شہادت سے مزاحمتی
نومبر
صیہونی شہریوں نے نیتن یاہو کا کیوں ناک میں دم کر رکھا ہے؟
?️ 20 جنوری 2024سچ خبریں: صیہونی میڈیا نے جمعے کی شب لکھا کہ قیدیوں کے
جنوری
بائیڈن اور بے مثال مہنگائی؛ ڈیموکریٹس سیاست میں معاشیات کی ادائیگی کرتے ہوئے
?️ 13 جون 2022سچ خبریں: امریکہ میں مہنگائی پچھلی چار دہائیوں میں غیر معمولی سطح
جون
پاکستان کا غزہ میں مستقل اور غیر مشروط سیزفائر کا مطالبہ
?️ 13 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے غزہ میں مستقل اور غیر مشروط
مئی
صیہونی فوج کے خلاف حزب اللہ کا حالیہ ڈرون حملہ کیسا تھا؟صیہونی اخبار کا اعتراف
?️ 15 اکتوبر 2024سچ خبریں: صہیونی اخبار نے حزب اللہ کے ڈرون حملے کے بعد
اکتوبر
IAEA کو ایران کا مقتدرانہ جواب؛ کیا گروسی کا کھیل ختم ہونے والا ہے؟
?️ 10 جولائی 2025سچ خبریں: بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کا بنیادی کام جوہری
جولائی