🗓️
سچ خبریں:امریکی قومی سلامتی کے مشیر مائیک والٹس نے آج ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
اسپوٹنک نیوز ایجسنی کی رپورٹ کے مطابق امریکی قومی سلامتی کے مشیر مائیک والٹس نے فاکس نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایران ایٹمی ہتھیار نہیں بنا سکتا اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے تمام آپشنز دستیاب ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایٹمی شعبے کے فوجی نظریے میں تبدیلی کا امکان ہے: خرازی
انہوں نے ایران کے جوہری پروگرام پر کوئی براہ راست بات کیے بغیر کہا کہ تمام ممکنہ اقدامات پر غور کیا جا رہا ہے تاکہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہ کر سکے۔
ان کے مطابق، امریکہ اس مقصد کے حصول کے لیے عالمی سطح پر اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔
والٹس نے اس موقع پر غزہ میں جاری صورتحال پر بھی گفتگو کی اور کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے بات چیت جاری ہے اور ہمیں دیکھنا ہوگا کہ اگلے ہفتے حالات کس رخ پر جاتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ حماس کی جانب سے قیدیوں کی آزادی کی قیمت پر مذاکرات کا منظر نامہ متاثر ہو سکتا ہے اور امریکہ اس حوالے سے مصر اور قطر کے ساتھ مل کر قیدیوں کی رہائی کے لیے کام کر رہا ہے۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
جنوبی لبنان کی صورتحال سے صہیونیوں میں خوف و ہراس
🗓️ 26 جنوری 2025سچ خبریں:لبنانی ذرائع نے جنوبی لبنان میں عوام کی واپسی کو صہیونیوں
جنوری
اسرائیلی فوج کی نئی غلطی؛ سوئے ہوئے اہلکاروں سے اسلحہ کی چوری
🗓️ 19 ستمبر 2022سچ خبریں: آزاد صیہونی حکومت کے میڈیا نے نیگیف میں اس
ستمبر
نتین یاہو بائیڈن سے بات کیوں نہیں کر رہے ہیں؟
🗓️ 12 فروری 2024سچ خبریں: صیہونی وزیر اعظم کا دعویٰ ہے کہ حماس کی کاروائیوں
فروری
اسلامی دنیا میں انڈونیشیا کا کردار
🗓️ 16 جولائی 2023سچ خبریں: انڈونیشیا کی وزیر خارجہ نے اپنے ترک ہم منصب سے
جولائی
کیا امریکی فوج عراق سے جا رہی ہے؟
🗓️ 25 جنوری 2024سچ خبریں: روئٹرز خبر رساں ادارے نے اپنے ذرائع کا حوالہ دیتے
جنوری
وزارت ہاؤسنگ نے کام کیا ہوتا تو آج ڈی ایچ اے اور بحریہ ٹاؤن نہ بنے ہوتے، ریاض پیرزادہ
🗓️ 17 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ کمیٹی ہاؤسنگ اینڈ ورکس میں وفاقی
دسمبر
ڈونباس کے محاذ پر صورتحال مشکل اور تکلیف دہ ہے: زیلنسکی
🗓️ 27 دسمبر 2022سچ خبریں: پیر کی رات اپنی ویڈیو تقریر میں
دسمبر
حکومتی اتحادی جماعتوں کا اجلاس، تین رکنی بینچ پر عدم اعتماد کا اظہار
🗓️ 2 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی
اپریل