?️
سچ خبریں:سعودی وزیر خارجہ نے ایران کے خلاف اپنے دعوؤں کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ریاض کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ تہران کے ساتھ نئے معاہدے میں ایران کے میزائل پروگرام اور علاقائی طرز عمل کو بھی شامل کیا جائے گا۔
فرانس 24 کو دیے جانے والےایک انٹرویو میں سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے دعوی کیا کہ ریاض کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ ایران کے ساتھ کسی بھی نئے معاہدے میں اس کے میزائل پروگرام کے ساتھ ساتھ خطے میں سرگرم فوجی گروہوں کے لئے تہران کی حمایت بھی شامل ہوگی، انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ عالمی برادری ایٹمی معاہدے کی کوتاہیوں کو بتدریج دور کرنے اور ایران کی سرگرمیوں کے نتیجے میں علاقائی عدم استحکام کو ختم کرنے کے لئے سخت کوشش کرے گی۔
سعودی وزیر خارجہ نے مزید زور دے کر کہا کہ ریاض اور تہران کے مابین کوئی بالواسطہ چینل موجود نہیں ہے لیکن اگر ایران کا طرز عمل تبدیل ہوتا ہے تو سعودی عرب مذاکرات میں داخل ہونے کے لئے تیار ہے، ہفتے کے روز سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ نے ایران جوہری مذاکرات میں شرکت پر زور دیتے ہوئے اسے سعودی عرب اور ایران کے مابین بات چیت کا ایک اہم موقع اور دونوں ممالک کے مابین شراکت کی سطح تک تعلقات کو فروغ دینے کا امکان قرار دیا۔
فیصل بن فرحان نے فرانس 24 سے گفتگو میں یمن کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حوثی فورسز (انصاراللہ) کے ذریعہ سعودی حمایت یافتہ فورسز پر حملوں کے باوجود جنگ بندی کی پیش کش میز پر ہے، صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے بارے میں سعودی وزیر خارجہ نے کہاکہ فلسطین اور اسرائیل کے مابین امن معاہدے کے بعدہی ریاض اور تل ابیب کے مابین تعلقات کو معمول پر لانا ممکن ہوگا۔
مشہور خبریں۔
انصاراللہ کا امریکہ اور انگلینڈ کو انتباہ
?️ 28 فروری 2024سچ خبریں: تحریک انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے ایک رکن نے
فروری
مأرب کی جنگ آزادی کے سلسلہ میں مغربی ممالک کا حریت انگیز رد عمل
?️ 12 مارچ 2021سچ خبریں:چار یوروپی ممالک اور امریکہ نے ایک بیان میں یمن کے
مارچ
الاقصیٰ طوفان کے آغاز سے اب تک ہلاک ہو نے والے صیہونی فوجیوں کی تعداد
?️ 26 جولائی 2024سچ خبریں: صیہونی کان ٹی وی چینل نے اپنی ایک رپورٹ میں
جولائی
عبرانی میڈیا نے جنگ اور نئی جنگ بندی کے بارے میں کیا لکھا؟
?️ 15 مئی 2023سچ خبریں:عبرانی زبان کے اخبار Haaretz نے اس حوالے سے ایک تجزیے
مئی
بغیر اجازت ڈی این اے ٹیسٹ کرانا غیر قانونی ہے، سپریم کورٹ
?️ 12 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے جائیداد کے لیے ولدیت کا تنازع
اپریل
یمنی دارالحکومت پر جارحیت پسندوں کے فضائی حملے جاری
?️ 19 جنوری 2022سچ خبریں: یمنی دارالحکومت صنعا کے بعض علاقوں میں سلسلہ وار فضائی
جنوری
صیہونیوں نے کن فلسطینی لیڈروں کو گرفتار کیا ہے؟
?️ 30 جولائی 2023سچ خبریں: فلسطینی ذرائع نے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں پر صیہونی
جولائی
وزیر اعظم نے اسکول کھولنے پر لگائی روک
?️ 1 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں ) تفصیلات کے مطابق ٹیلی فون کالز پر
اگست