ایرانی فضائیہ کو عالمی سطح پر برتری حاصل

ایرانی

?️

سچ خبریں:ایرانی بریگیڈیئر کا کہنا ہے کہ اسلامی انقلاب کے بعد ہماری مسلح افواج کی طاقت و توانائی میں بہت اضافہ ہوا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج کے ایئر ڈیفنس ہیڈکوارٹر کے سربراہ بریگیڈیئر علی رضا صباحی فرد نے بدھ کے روز جنوبی ایران کے جزیروں سیری، تنب بزرگ اور ابوموسی میں قائم ایئر ڈیفنس یونٹوں کے معائنے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی انقلاب کے بعد ہماری مسلح افواج کی طاقت و توانائی میں بہت اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انقلاب اسلامی سے پہلے ہماری مسلح افواج مکمل طور سے غیر ملکی مشیروں کے تابع تھیں لیکن آج ہم اپنے پیروں پر کھڑے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہماری مسلح افواج اور خاص طو سے ایئر ڈیفنس فورس کی طاقت و توانائی ، عوام کی پشتپاہی اور رہبر انقلاب اسلامی کے فرامین کی پیروی کا نتیجہ ہے، انہوں نے کہا کہ ایران کی بری فوج کی ایئرڈیفنس فورس نے پچھلے تینتالیس برس کے دوران اس شعبے میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں اور ان کامیابیوں کو نئی نسل اور خاص طور سے بری فوج کے فرض شناس سپاہیوں کو منتقل کرنے کی ضرورت ہے۔

بریگیڈیئرصباحی فرد کا کہنا تھا کہ آج ایرانی قوم اپنی سرنوشت کے تعین کا پورا اختیار رکھتی ہے اور امور مملکت میں شریک ہے۔

 

مشہور خبریں۔

موجودہ دورے کے بعد چین سے تعلقات مزید مضبوط ہوئے: وزیراعظم

?️ 13 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں)موجودہ دورے کے بعد چین کے ساتھ ہمارے تعلقات مزید

پاکستانی وزیر خارجہ کا بھارت کا ممکنہ دورہ

?️ 21 اپریل 2023سچ خبریں:پاکستان کے وزیر خارجہ مئی کے وسط میں شنگھائی تعاون تنظیم

پارلیمان عوام کی خودمختار نمائندہ اور آئینی اقدارکی نگہبان ہوتی ہے۔ صدر مملکت

?️ 30 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کے

اقوام متحدہ کے سربراہ کا بشار اسد کو والہانہ سلام

?️ 6 مارچ 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے شامی عوام کے مفاد کے

قزاقستان میں بغاوت ، ہنگامی حالت کا اعلان

?️ 7 جنوری 2022سچ خبریں:قزاقستان بھر میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا گیا ہے

فلسیطینیوں کی نفسیاتی جنگ؛ قیدیوں کے تبادلے کے عمل میں صہیونی ریاست کی تذلیل

?️ 15 فروری 2025 سچ خبریں:فلسطینی مجاہدین نے صہیونی ریاست کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے

یمنی کیا کرنے والے ہیں؟یمنی وزیر دفاع کی زبانی

?️ 13 جنوری 2024سچ خبریں: یمن کے وزیر دفاع نے اعلان کیا کہ جب تک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے