?️
سچ خبریں:اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے جمعرات کے روز روسی پارلیمنٹ ڈوما سے خطاب کیا۔
ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی نے جمعرات کو روسی پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تہران ماسکو روابط اور ہمہ گیر تعاون کا فروغ دونوں ملکوں کی معاشی ترقی اور علاقائی و بین الاقوامی سلامتی کی تقویب کا سبب بنے گا۔
صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا کہنا تھا کہ ایران دنیا کے تمام ملکوں اور خاص طور سے اپنے ہمسایہ اور اتحادی ملکوں کے ساتھ زیادہ سے زیادہ تعاون کا خواہاں ہے، انہوں نے کہا کہ ان روابط اور تعلقات کی بنیادیں باہمی قومی مفادات اور ایک نئے اور تہذیب یافتہ عالمی سماج کے قیام پر استوار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قوموں کی استقامت اور مزاحمت کے نتیجے میں، لشکر کشی اور قبضے کی پالیسی ناکام ہوچکی ہے اور امریکہ کو عراق اور افغانستان سے بھاگنے پر مجبور ہونا پڑا ہے،صدر ایران نے واضح کیا کہ ، شام میں ایران روس تعاون کا کامیاب تجربہ ملکوں کی خود مختاری کا ضامن اور علاقائی سلامتی کی تقویت کا باعث ہے۔
سید ابراہیم رئیسی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ در اصل تسلط پسندی کے خلاف جنگ کا ایک حصہ ہے کیونکہ دہشتگردی، تسلط پسندی کی ذیلی پیداوار ہے،صدرایران نے کہا کہ دہشت گردوں کے ساتھ امریکہ کا شیطانی گٹھ جوڑ پوری دنیا میں اور خاص طور سے شام سے لے کر افغانستان تک، روز روشن کی طرح عیاں ہوچکا ہے،انہوں نے کہا کہ آج امریکہ قفقاز سے لے کر وسطی ایشیا کے علاقے تک نئے مشن کے ساتھ تکفیری دہشت گردوں کو بھیج رہا ہے اور یہ کام انتہائی پیچیدہ طریقے سے انجام دیا جارہا ہے۔
صدر مملکت نے قوموں کے خلاف پابندیوں کے نفاذ کو نئی تسلط پسندی کی ایک روش قرار دیا اور کہا کہ اس کا مقابلہ کرنے کے لئے دنیا کے آزاد ملکوں کے تعاون اور ان کی جانب سے اجتماعی اقدام کی ضرورت ہے ورنہ دوسری صورت میں مختلف بہانوں سے تمام ممالک پابندیوں کی بھینٹ چڑھ جائیں گے اور امریکہ کے اتحادی بھی ان پابندیوں سے نہیں بچ سکیں گے۔
صدر ایران نے کہا کہ امریکہ دعوی کرتا ہے کہ اس نے ایران کے جوہری پروگرام کے خلاف پابندیاں عائد کی ہیں جبکہ سب جانتے ہیں کہ ایران کی ایٹمی سرگرمیاں قانونی ہیں جو آئی اے ای اے کی نگرانی میں انجام پا رہی ہیں،صدر ایران ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی نے کہا کہ ایرانی قوم نے جب بھی تاریخی پیشرفت اوراپنی حریت پسندی کا مظاہرہ کیا ہے اسے اپنے دشمنوں کے دباؤ اور پابندیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ امریکہ ایرانی قوم کے حقوق کا مخالف ہے تاہم اسے جان لینا چاہئے کہ ایرانی قوم کبھی پیچھے نہیں ہٹے گی اور اپنے حقوق لے کر ہی رہے گی۔
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی نے کہا کہ ایران دہشت گردی کے خلاف جنگ اور اپنے خلاف زیادہ سے زیادہ دباؤ پالیسی کا مقابلہ کرنے میں کامیاب رہا ہے۔


مشہور خبریں۔
دو ایرانیوں کے خلاف امریکہ اور عرب ممالک کی مشترکہ پابندیاں
?️ 6 جون 2022سچ خبریں: سعودی عرب نے پیر کے روز دعویٰ کیا تھا کہ
جون
ایرانی وزیر داخلہ کا محسن نقوی سے ٹیلیفونک رابطہ، سیلاب متاثرین کی مدد کی پیشکش
?️ 25 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ایرانی ہم
اگست
کسی جماعت پر پابندی نہیں، توڑ پھوڑ میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی، نگران وزیراعظم
?️ 23 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے
ستمبر
سعودی جنگجوؤں کی یمن میں صعدہ اور عمران کے رہائشی علاقوں پر بمباری
?️ 10 جنوری 2022سچ خبریں: یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی جنگجوؤں کے حملوں کا
جنوری
یمن؛ امریکہ اور اسرائیل کے لیے ایک اہم Strategic چیلنج
?️ 4 مئی 2025سچ خبریں: قطر کے الجزیرہ نیٹ ورک کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی
مئی
آنکھوں کو متاثر کرنے والا انجیکشن مارکیٹ سے اٹھا لیا گیا ہے، نگران وزیر صحت
?️ 24 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وفاقی وزیر صحت ندیم جان نے کہا
ستمبر
صیہونی حکومت کے خلاف سائبر جنگ کا پیغام
?️ 2 مئی 2023سچ خبریں:عربی پوسٹ نیوز سائٹ نے اس نئی لہر پر اپنی ایک
مئی
ترکی روس کے ساتھ تعلقات میں ایک نیا صفحہ کھولنے کے لیے تیار : اردوغان
?️ 6 اگست 2022سچ خبریں: ترک صدر رجب طیب اردوغان نے جمعہ 5 اگست
اگست