🗓️
سچ خبریں: مقبوضہ فلسطین کے العاد علاقے میں گذشتہ ہفتے انجام پانے والے استقامتی آپریشن اوراس میں تین صیہونیوں کے ہلاک اور چار کے زخمی ہونے کے بعد صیہونی حکومت کے ایک رکن پارلیمنٹ نے غزہ پٹی میں تحریک حماس کے رہنما یحیی السنوار کوحالیہ استقامتی کارروائیوں کا اصلی عامل و ذمہ دار قراردیا ۔
اس جارحانہ دھمکی کے بعد فلسطینی استقامتی گروہوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر صیہونی حکومت نے استقامتی رہنماؤں کو قتل کرنے کی حماقت کی تو اسے اسے سخت لواب کے لئے تیار رہنا پڑے گا۔
درایں اثنا تحریک حماس نے السنوار سے اظہاریکجہتی اور ان کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے شہرخان یونس میں واقع السنوارکے گھرکی جانب مارچ کیا۔
تحریک حماس کے سینئررہنما مشیر المصری نے اس مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکام نے اگر السنوار یا استقامتی محاذ کے کسی بھی لیڈر کو قتل کرنے کی کوشش کی تو انھیں اس اقدام کی قیمت اپنی جان سے چکانی پڑے گی ۔ تحریک حماس کے رکن نے کہا کہ سیف القدس ابھی غلاف میں نہیں رکھی گئی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ سیف القدس نامی جنگ تو اس جہنم کے مقابلے میں صرف ایک تفریح تھی جو صیہونیوں کے لئے کھلنے والی ہے۔
تحریک جہاد اسلامی فلسطین کے رکن خالد البطش نے بھی السنوار کو قتل کرنے کی صیہونی دھمکی کو تمام فلسطینیوں کے لئے دھمکی سے تعبیرکیا اور کہا کہ کسی بھی استقامتی رہنما کے ممکنہ قتل کے بعد فلسطینی قوم غاصبوں کے خلاف ایک دلیرانہ جنگ شروع کردے گی۔
البطش نے کہا کہ شہر قدس کے تمام افراد خود کو عوام کی حمایت اور پشت پناہی کا پابند سمجھتے ہیں اورہم انقلابی جوانوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فلسطینی اہداف اوراس کی حیثیت و وقار کی حمایت میں اٹھ کھڑے ہوں اور صیہونیوں کے خلاف جدوجہد شروع کردیں ۔
مشہور خبریں۔
صیہونی فلسطینی آزاد ریاست کیوں نہیں بننے دے رہے؟نیتن یاہو کی زبانی
🗓️ 20 فروری 2024سچ خبریں: بین الاقوامی برادری کی طرف سے آزاد فلسطینی ریاست کے
فروری
امریکی حکومتی اداروں کو بند کرنے کے بارے میں پینٹاگون کا اظہار خیال
🗓️ 28 ستمبر 2023سچ خبریں: بائیڈن حکومت کے شٹ ڈاؤن کی آخری تاریخ قریب آتے
ستمبر
مزاحمت کا خاتمہ اسرائیل کے لیے ایک ناقابل تکمیل خواب ہے: زینب نصراللہ
🗓️ 16 دسمبر 2024سچ خبریں: لبنان میں حزب اللہ کے سابق سکریٹری جنرل شہید سید
دسمبر
فرانسیسی انتخابات میں ہیرا پھیری
🗓️ 9 جولائی 2024سچ خبریں: روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اتوار کے روز شروع
جولائی
کیا تل ابیب جنگ جاری رکھنے سے اپنے مقاصد حاصل کر سکے گا؟
🗓️ 22 اکتوبر 2024سچ خبریں: شمالی غزہ میں جبالیہ کے علاقے کو خالی کرنے کے جرنلوں
اکتوبر
وہ خواب جو بائیڈن نے غزہ کے لیے دیکھا تھا
🗓️ 12 نومبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے چینل 12 نے اعلان کیا ہے کہ
نومبر
ناروے میں تیار کیا جانے والا دنیا کاپہلا الیکٹرک بحری جہاز
🗓️ 29 اگست 2021اوسلو( سچ خبریں) ناروے کے سائنس دانوں نے دنیا کا پہلا الیکٹرک
اگست
پی آئی اے کا اسلام آباد سے برطانیہ کے لئے چارٹرڈ فلائٹس کا شیڈول جاری
🗓️ 20 ستمبر 2021کراچی(سچ خبریں) قومی ایئرلائن(پی آئی اے) نے اسلام آباد سے برطانیہ کے
ستمبر