?️
سچ خبریں:یمنی تحریک انصاراللہ کے سیاسی بیورو کے ایک رکن نے یہ اعلان کرتے ہوئے کہ اس تحریک نے ہمیشہ سے یمنی بحران کے حل کیے فوجی آپشن نہیں رکھا ہے، سیاسی عمل میں داخل ہونے اور جنگ بندی کے لیے مذاکرات کے لیے یمن کی قومی نجات حکومت کے شرائط بیان کیے۔
العربی الجدید کی رپورٹ کے مطابق یمن کے لیے اقوام متحدہ کے نائب مندوب معین شریم نے کہاکہ مختلف یمنی فریقوں کا اجلاس اگلے ہفتے شروع ہو گا تاکہ یمن جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات کی بحالی کے لیے ایک مشترکہ نقطہ نظر تیار کیا جا سکے، رپورٹ کے مطابق انہوں نے ایک ورچوئل میٹنگ میں کہا کہ ہم دو متوازی خطوط پر کام کر رہے ہیں، یمن میں ایک ہی وقت میں جنگ بندی قائم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جب کہ ایک جامع حل کا مطالبہ بھی کررہے ہیں۔
دوسری جانب تحریک انصار اللہ کے سیاسی بیورو کے رکن عبدالملک العجری نے کہا کہ امن کا حصول ان کے لیے کوئی حربہ یا عبوری لمحہ نہیں ہے بلکہ یہ بحران کے آغاز سے ہی ہماری تحریک کا ایک اصولی موقف رہا ہے جبکہ فوجی حل انصاراللہ کا آپشن نہیں بلکہ امن ہمارا آپشن ہے۔
العجری نے مزید کہا کہ یمن کی قومی سالویشن گورنمنٹ کا سیاسی عمل میں داخلہ اور جنگ بندی کے لیے مذاکرات کا آغاز، یمن پر اقتصادی ناکہ بندی کے خاتمے، صنعا اور بندر الاضحی کے دوبارہ کھلنے ، الحدیدہ کے ہوائی اڈے اور یمنی عوام پر سے پابندیاں اٹھانے سے مشروط ہے۔


مشہور خبریں۔
یوکرین کا خاتمہ ہو سکتا ہے: دی اکانومسٹ
?️ 8 جولائی 2025سچ خبریں: معتبر جریدے "اکانومسٹ” نے رپورٹ کیا ہے کہ یوکرین کی
جولائی
حماس کے زیرِ زمین تونل اسرائیلی فوج کی توقعات سے کہیں زیادہ پیچیدہ ہیں:سی این این
?️ 25 اگست 2025حماس کے زیرِ زمین تونل اسرائیلی فوج کی توقعات سے کہیں زیادہ
اگست
الحشد الشعبی کی ایک او رشاندار کامیابی
?️ 8 مارچ 2021سچ خبریں:عراقی عوامی تنظیم الحشد الشعبی نے صوبہ صلاح الدین کے شہر
مارچ
طاقت کا غلط استعمال،لاکھوں افراد کا قتل عام
?️ 2 مارچ 2022سچ خبریں:امریکہ اپنی طاقت کا غلط استعمال کرتے ہوئے متعدد ممالک پر
مارچ
خراب کریڈٹ ریٹنگ کے سبب غیر ملکی فنانسنگ میں کمی
?️ 18 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی مالیاتی مارکیٹوں کی صورتحال اور خراب کریڈٹ
نومبر
امریکی یونیورسٹی میں فائرنگ؛ 1ہلاک،7 زخمی
?️ 19 اکتوبر 2021سچ خبریں:امریکہ کی لوزیانا اسٹیٹ یونیورسٹی میں ہونے والی فائرنگ کے واقعے
اکتوبر
اسرائیل کا وجود تباہی کے دہانے پر
?️ 18 جنوری 2023سچ خبریں:المیادین نیٹ ورک کی ویب سائٹ نے نیتن یاہو کی کابینہ
جنوری
فلسطین اور بیت المقدس پر اسرائیل کی بربریت اور امریکہ کی سرپرستی میں ہونے والا ظلم پوری امت مسلمہ کیلئے لمحہ فکریہ ہے.
?️ 13 جولائی 2025ملتان: (سچ خبریں) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا
جولائی