سچ خبریں:انسانی حقوق کے موضوع پر اوسلوو میں ہونے والی بین الاقوامی کانفرانس میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں سرفہرست قرار دیا گیا۔
اوسلو میں آزادی سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس کے دوران سعودی ولی عہد محمد بن سلمان انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والوں میں سرفہرست رہے۔
اس سلسلہ میں قلمکار جوش روگن نے ٹویٹ کیا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے بارے میں اوسلو میں ہونے والے اجلاس کا موضوع بن سلمان ہے،انہوں نے ٹویٹ کرنے پر سماجی کارکن عبدالرحمان السدھن کو 20 سال قید کی سزا دیے جانے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں اپنے حقوق کا دفاع کرنا ایک جرم ہے۔
عبدالرحمٰن کی بہن عریج السدھن نے کانفرانس کے دوران کہا کہ چند روز قبل ایمنسٹی انٹرنیشنل نے سعودی عرب میں ولی عہد کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے محمد بن سلمان کے دور کو انسانی حقوق اور آزادیوں کے حوالے سے سب سے تاریک ترین دور قرار دیا۔
یاد رہے کہ 2015 میں محمد بن سلمان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے سعودی عرب میں اظہار رائے کی آزادی کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن دیکھا گیا ہے، جس میں انسانی حقوق کی برادری اور حکومت کی مخالفت یا تنقید کا اظہار کرنے والے لوگوں کی ایک وسیع رینج کو نشانہ بنایا گیا ہے۔