سچ خبریں: اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے پاکستان کی تجویز پر منعقدہ اجلاس میں صیہونی حکومت کو اسلحے کی برآمد پر پابندی کی منظوری دی۔
یہ بھی پڑھیں: بحرین کا اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں شمولیت سے انکار
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے صیہونی غاصب حکومت کو اسلحے کی برآمد پر پابندی کی قرارداد کو حق میں 28 اور مخالفت میں 6 ووٹوں کی اکثریت سے منظور کرلیا۔
یہ قرارداد حال ہی میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں پاکستان کے نمائندے کی طرف سے پیش کی گئی تھی جسے بالآخر اکثریتی ووٹوں سے منظور کر لیا گیا۔
مزید پڑھیں: پاکستان نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی تفتیش کا خیر مقدم کیا
پاکستان کے نمائندے نے اس نشست میں کہا کہ صیہونی حکومت کو اسلحے کی برآمدات پر پابندی لگانے کے ساتھ ساتھ غزہ کے خلاف جنگ کو فوری طور پر بند کیا جانا چاہیے اور غزہ کے عوام تک جلد از جلد انسانی امداد پہنچنی چاہیے۔