امریکی کانگریس کی عمارت پر حملے کے ایک لیڈر کو 18 سال قید کی سزا

امریکی

🗓️

سچ خبریں:6 جنوری 2021 کو امریکی کانگریس کی عمارت پر حملے کے ایک لیڈر کو وفاقی جیل میں 18 سال قید کی سزا سنائی گئی۔

انتہائی دائیں بازو کے گروپ اوتھ کیپرز کے بانی اسٹیورٹ روڈز کو 6 جنوری 2021 کو امریکی کانگریس کی عمارت پر حملے کے الزام میں وفاقی جیل میں 18 سال قید کی سزا سنائی گئی،اسٹیورٹ روڈز کے لیے یہ سزا 6 جنوری کو ہونے والے حملہ کیس کے ملزمان کو ملنے والی سزاؤں میں اب تک کی سب سے بھاری سزا ہے۔

روڈز نے سزا سنائے جانے سے پہلے اپنے دفاع میں کہا کہ وہ ایک سیاسی قیدی ہیں، تاہم مقدمے کے جج نے ان دفاعوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے اعمال کی وجہ سے سزا سنائی گئی، کیس کے جج امیت مہتا نے سزا جاری کرنے سے پہلے کہا کہ جناب، آپ اس ملک اور اس کے جمہوری ڈھانچے کے لیے مسلسل خطرہ ہیں۔

یاد رہے کہ نومبر میں روڈز کو اوتھ کیپرز کے ایک اور رک، کیلی میگس کے ساتھ مل کر فسادات کی سازش کا مجرم قرار دیا گیا تھا، وفاقی قانون میں فساد کی سازش کی تعریف ملزم کی جانب سے حکومت کے اختیار یا قانونی حیثیت کے خلاف کام کرنے کی کوشش کے طور پر کی گئی ہے، تاہم یہ مجرمانہ فعل غداری سے ہلکا ہے اور اس سے مراد ایسی سرگرمیاں ہیں جو براہ راست حملہ کیے بغیر خودمختاری کو نقصان پہنچانا چاہتی ہیں۔

مشہور خبریں۔

احد چیمہ کو عہدے سے نہ ہٹانے پر توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی کا آغاز

🗓️ 23 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیر اعظم کے مشیر احد چیمہ کو

شہباز شریف نے صدر مملکت، سیاسی دوستوں اور عسکری قیادت کو ٹیلی فون پر عید کی مبارک دی

🗓️ 4 مئی 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے صدر مملکت، سیاسی دوستوں

ڈاکٹر طارق بنوری کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

🗓️ 27 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) کمیشن برائے اعلیٰ تعلیم (ایچ ای سی) کے

کورکمانڈرز کانفرنس: ’پڑوسی ملک میں کالعدم ٹی ٹی پی کی پناہ گاہیں، پاکستان کی سلامتی کیلئے خطرہ‘

🗓️ 18 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاک فوج نے کہا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان

پی ٹی آئی کو دوسرا بڑا دھچکا، فواد چوہدری کا راہیں جدا کرنے کا اعلان

🗓️ 25 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو ایک اور

ہمت سے کام لو گے تو بن سلمان سے جان چھڑا سکتے ہو؛ سعودی حزب اختلاف کا عوام سے خطاب

🗓️ 16 فروری 2021سچ خبریں:سعودی حزب اختلاف کی جماعت کی ترجمان نے زور دے کر

اسلامو فوبیا کے خلاف ہیں، آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرتے ہیں:چینی صدر

🗓️ 10 دسمبر 2022سچ خبریں:چین کے صدر شی جن پنگ نے اس بات پر زور

امریکی خفیہ ادارے کے سربراہ نے استعفیٰ دے دیا

🗓️ 24 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی خفیہ ادارے کی سربراہ کمبرلی چیٹل، جنہوں نے اس سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے