?️
سچ خبریں: وائٹ ہاؤس کے حوالے سے فرانسیسی خبر ایجنسی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی سلامتی حکمت عملی میں ملک کی عالمی سطح پر موجودگی میں تبدیلی اور خطرات پر توجہ مرکوز کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
وائٹ ہاؤس کی ٹرمپ کی نئی سلامتی حکمت عملی کے بارے میں رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ نئی حکمت عملی میں وسیع پیمانے پر ہجرت کے خاتمے کا عہد بھی شامل ہے اور ساتھ ہی لاطینی امریکہ میں امریکی برتری کی بحالی کی کوشش کی جارہی ہے۔
حکمت عملی کے ایک اور حصے میں یورپی تہذیب کے مٹنے کے خطرے کے بارے میں انتباہ دیتے ہوئے زور دیا گیا ہے کہ امریکہ کی طرف سے اکیلا دنیا کا بوجھ اٹھانے کا دور ختم ہو چکا ہے۔ اتحادیوں کو اپنی ذمہ داریاں سنبھالنی چاہئیں۔ یہ خیال کہ نیٹو کو لامحدود طور پر جاری اور توسیع دی جاسکتی ہے، ختم ہونا چاہیے۔
وائٹ ہاؤس کی نئی حکمت عملی میں یوکرین جنگ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یوکرین میں جنگ کا خاتمہ امریکہ کی اولین ترجیح ہے۔ واشنگٹن، یورپ میں روس کے ساتھ اسٹریٹجک استحکام کی بحالی کو اپنی خارجہ پالیسی کی اہم ترجیحات میں سے ایک سمجھتا ہے۔
ٹرمپ کی نئی حکمت عملی میں جاپان اور جنوبی کوریا سے بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ تائیوان کے دفاع میں زیادہ حصہ لیں، اور واضح کیا گیا ہے کہ فوجی روک تھام کے ذریعے تائیوان پر تنازعہ کو روکنا اولین ترجیح ہے۔ ہم بحرالکاہل کے مغربی حصے میں اپنی فوجی موجودگی مضبوط کریں گے اور دفاعی استحکام حاصل کرنے کے لیے آسٹریلیا اور تائیوان کے ساتھ تعاون کریں گے۔ ہند بحرالکاہل خطہ اس صدی کی بڑی جیوپولیٹیکل اور معاشی لڑائیوں کا میدان ہوگا۔ امریکہ کو چین کے ساتھ اپنے تجارت کو صرف غیر اسٹریٹجک سامان تک محدود رکھنا چاہیے۔
میڈیا نے وائٹ ہاؤس کی نئی سلامتی حکمت عملی کے مشرق وسطیٰ سے متعلق دیگر حصوں کی طرف اشارہ کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ امریکہ اب مشرق وسطیٰ کو اپنی خارجہ پالیسی میں غالب عنصر نہیں سمجھتا۔ ہم کسی بھی دشمن طاقت کے مشرق وسطیٰ، اس کے وسائل اور گزرگاہوں پر غلبہ، نیز اس خطے میں لامتناہی جنگوں کو روکنا چاہتے ہیں۔ امریکہ اور عرب ممالک کی حمایت کے ساتھ ساتھ اسرائیل اور ترکی کی مدد سے، شام خطے میں ایک مثبت اور لازمی کردار کے طور پر اپنی قدرتی پوزیشن کو مستحکم اور بحال کرسکتا ہے۔
اس حکمت عملی میں خطے میں امریکی جنگوں اور غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کے نسل کشی میں صہیونی ریژیم کی حمایت کا حوالہ دیے بغیر یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ کے حاصل کردہ غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کی بدولت، مشرق وسطیٰ میں زیادہ مستحکم امن کی طرف پیشرفت ہوئی ہے۔ مشرق وسطی کے شراکت دار انتہا پسندی کے خلاف جنگ کے لیے اپنی وابستگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، ایک ایسا عمل جسے امریکی پالیسی کو مسلسل فروغ دینا چاہیے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
بھارت میں ایک اسپتال کے کورونا وارڈ میں خوفناک حادثہ، متعدد افراد جل کر ہلاک ہوگئے
?️ 2 مئی 2021نئی دہلی (سچ خبریں) بھارت میں جہاں ایک طرف کورونا وائرس کی وجہ
مئی
خاشقجی کا قتل کون سا بڑا مسئلہ ہے،مشرق وسطی میں ایسا ہوتا رہتا ہے:پمپیو
?️ 29 جنوری 2023سچ خبریں:سابق امریکی وزیر خارجہ نے اپنی کتاب میں سعودی حکومت کے
جنوری
چینی میڈیا: چین اور امریکہ کے درمیان بات چیت ہی واحد صحیح آپشن ہے
?️ 7 جون 2025سچ خبریں: چین اور امریکہ کے صدور کے درمیان حالیہ ٹیلی فون
جون
وزیراعلی سندھ کا اگلے ہفتے سے میرٹ پر نوکریاں دینے کا اعلان
?️ 29 نومبر 2025کراچی (سچ خبریں) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے
نومبر
صیہونی یروشلم میں امریکی قونصل خانے کے دوبارہ کھلنے سے پریشان کیوں ہیں؟
?️ 26 اکتوبر 2021سچ خبریں:صیہونی حکومت مشرقی یروشلم میں امریکی قونصل خانہ کھولنے، اس شہر
اکتوبر
اقوام متحدہ کے نائب سکریٹری جنرل کا صیہونیوں کو انتباہ
?️ 12 جون 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کے نائب سکریٹری جنرل برائے انسانی امداد نے
جون
فلسطین کے حامی امریکی شہریوں کا اس ملک کی حکومت سے مطالبہ
?️ 6 جون 2021سچ خبریں:امریکہ میں فلسطینی حقوق کے کارکنوں نے ایک احتجاجی ریلی نکالی
جون
رحیم یار خان؛ نہر کا شگاف 40 گھنٹے بعد بھی پُر نہ کیا جاسکا، 10 دیہات متاثر
?️ 24 مئی 2025رحیم یار خان (سچ خبریں) ہیڈ پنجند سے نکلی نہر صادق فیڈر
مئی