سچ خبریں:امریکہ میں کیے جانے والے ایک سروے کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس ملک کے تمام سیاسی حلقوں سے تعلق رکھنے والے امریکی یوکرین میں امریکی فوج بھیجنے کی حمایت نہیں کرتے۔
روئٹرز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں ہونے والے ایک سروے میں صرف 26 فیصد امریکیوں نے کہا کہ وہ یوکرین میں امریکی فوجی مداخلت کی حمایت کرتے ہیں جبکہ 43 فیصد نے یوکرین کے پڑوسی نیٹو ممالک میں امریکی فوجی بھیجنے سے اتفاق کیا جو روس کے ساتھ جنگ میں نہیں ہیں۔
واضح رہے کہ یوکرین کی جنگ کے تقریباً چھ ماہ بعد، امریکیوں کی ایک تعداد اس بات پر متفق ہے کہ واشنگٹن کو اس وقت تک کیف کی حمایت جاری رکھنی چاہیے جب تک روس یوکرین سے اپنی تمام افواج واپس نہیں لے لیتا،تاہم حالیہ دنوں میں روئٹرز اور اکسپوس کی جانب سے ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں آن لائن کرائے گئے پول میں حصہ لینے والے 1005 افراد میں سے، 53 فیصد نے کہا کہ جب تک تمام روسی افواج یوکرین کے دعوی کردہ علاقے سے نکل نہیں جاتیں تب تک وہ امریکہ کی جانب سے یوکرین کی مدد کرنے کی حمایت کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ یہ حمایت امریکہ کی دونوں اہم سیاسی جماعتوں میں پائی گئی اس لیے کہ 66% ڈیموکریٹس اور 51% ریپبلکنز نے اس مسئلے کی حمایت کی ،سروے کے مطابق51 فیصد امریکیوں نے یوکرین کی فوج کو رائفلز اور ٹینک شکن ہتھیاروں کی فراہمی کی حمایت کی جبکہ 22 فیصد نے اس کی مخالفت کی۔