سچ خبریں:امریکی ہسپتالوں نے اپنی تازہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ ملک بھر میں انتہائی نگہداشت یونٹ کے تین چوتھائی بیڈ کورونا کے مریضوں کے قبضے میں ہیں۔
امریکی کانگریس انفارمیشن سروس کے مطابق جہاں کورونا وباء نے امریکی طبی نظام پر دباؤ ڈالا ہے وہیں تازہ ترین اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ امریکی اسپتالوں میں تین چوتھائی آئی سی یو بستر بھرے ہوئے ہیں، رپورٹ کے مطابق وفاقی اعدادوشمار سے پتہ چلتا ہے کہ امریکہ بھر میں 77.3 فیصد آئی سی یو بستر اس وقت بھرئے ہوئے ہیں جن میں سے 28 فیصد بستروں پر کورونا کے مریضوں کا قبضہ ہے۔
واضح رہے کہ تقریبا نصف امریکی ریاستوں سے رپورٹ ہے کہ ان کے ہسپتالوں میں 75 فیصد ICU بستر اب بھر چکے ہیں،جس طرح ریاستہائے متحدہ میں کورونا وائرس کا شکار ہونے والے لوگوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ، امریکی اسپتالوں میں خالی آئی سی یو بستروں کی تعداد اتنی ہی تیزی سے کم ہورہی ہے۔
یادرہے کہ کورونا ڈیلٹا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ نے امریکی ہسپتالوں میں داخل مریضوں کی تعداد میں ڈرامائی طور پر اضافہ کیا ہے ، گزشتہ سات دنوں کے دوران امریکہ میں داخل مریضوں کی اوسط تعداد 94000 سے زیادہ ہے۔
نیویارک کے مئیر کیٹی ہچول نے انکشاف کیا ہے کہ ابتدائی اعدادوشمار کے مطابق اس ریاست میں کورونا وائرس سےہونے والی اموات کی تعداد 12 ہزار زیادہ ہے،قابل ذکر ہے کہ انھوں نے پہلے وعدہ کیا تھا کہ ریاست میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد کے بارے میں اعداد وشمار زیادہ شفاف ہوں گے۔
تاہم انہوں نے کہا کہ بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے امریکی مراکز کے مطابق ، ریاست میں اب تک کوروناکی بیماری سے 55400 افراد ہلاک ہو چکے ہیں،یادرہے کہ نئے اعداد و شمار نیویارک کے سابق گورنر اینڈریو کومو کی جانب سے پہلے اعلان کردہ شرح اموات سے کہیں زیادہ ہیں۔