?️
سچ خبریں:چینی وزارت خارجہ نے امریکہ کے ہاتھوں روس میں کام کرنے والے غیر ملکی سفارت کاروں جن میں چینی سفارت کار بھی شامل ہیں، کی جاسوسی کے لیے آئی فونز کی ہیکنگ پر تشویش کا اظہار کیا۔
چینی وزارت خارجہ نے ماسکو میں روسی اور چینی سفارت کاروں کے موبائل فونز پر امریکی جاسوسی کے انکشاف کے بعد گہری تشویش کا اظہار کیا۔
یاد رہے کہ جمعرات کو روس کی فیڈرل سکیورٹی سروس نے اعلان کیا کہ روس میں استعمال ہونے والے کئی ہزار آئی فونز میلویئر سے متاثر ہیں جس سے امریکی انٹیلی جنس ایجنسیاں یہ فونز استعمال کرنے والوں کی جاسوسی کریں گی۔
رشیا ٹوڈے کی ویب سائٹ کے مطابق، چین کی وزارت خارجہ نے امریکہ کی جانب سے روس میں کام کرنے والے غیر ملکی سفارت کاروں کی جاسوسی کے لیے آئی فونز کی ہیکنگ پر تشویش کا اظہار کیا۔
چینی محکمہ نے اس بات پر زور دیا کہ امریکہ طویل عرصے سے دنیا بھر میں اندھا دھند جاسوسی کی کاروائیوں کو انجام دینے کے لیے اپنے تکنیکی آلات استعمال کر رہا ہے۔
چین کی وزارت خارجہ نے تکنیکی ذرائع سے امریکی جاسوسی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس وجہ سے، دنیا کے تمام ممالک کو زیادہ چوکسی اختیار کرنی چاہیے۔
یاد رہے کہ دنیا کی دو بڑی معیشتوں چین اور امریکہ کے درمیان تعلقات میں پایا جانے والا شدید تناؤ گزشتہ سال کے آخر میں نومبر میں بالی میں جو بائیڈن اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ہونے والی ملاقات سے کچھ حد تک کم ہوا۔
تاہم امریکی فضائی حدود میں چینی جاسوس بیلون کے داخلے اور کیرولینا کے ساحل کے قریب امریکی فائٹر کی جانب سے اسے مار گرانے سے دونوں فریقوں کے درمیان کشیدگی ایک بار پھر عروج پر پہنچ گئی۔
مشہور خبریں۔
الیکشن کمیشن کا ’بلے‘ کا نشان واپس لینےکافیصلہ معطل
?️ 26 دسمبر 2023پشاور:(سچ خبریں) پشاورہائیکورٹ نےالیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی سے بلےکا نشان
دسمبر
عمران خان کو توہین عدالت کیس میں 31 اگست کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا گیا
?️ 23 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے خاتون جج کو
اگست
اسرائیل نے متحدہ عرب امارات کے تعاون سے سوکوترا میں نیا فوجی اڈہ تعمیر کیا
?️ 17 جنوری 2022سچ خبریں: باخبر ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ متحدہ عرب امارات
جنوری
حکومت بھیجنے کی تیاری مکمل ہے، تحریک عدم اعتماد لا رہے ہیں، فواد چوہدری
?️ 3 اگست 2022اسلام آباد: ( سچ خبریں)پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے
اگست
پاکستان کو ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک سے 50 کروڑ ڈالر موصول
?️ 29 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے اعلان کیا
نومبر
کیا امریکہ یوکرین کے تنازعے سے دستبردار ہوگا؟
?️ 22 فروری 2025سچ خبریں: انٹرفیکس، سی آئی اے کے سابق تجزیہ کار لیری جانسن نے
فروری
امریکی مسلح افواج کے سربراہ کیوں مستعفی ہوئے؟
?️ 2 اکتوبر 2023سچ خبریں: امریکی فوج کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے سربراہ مارک
اکتوبر
مزاحمت جو کچھ کر رہی ہے وہ ایک تاریخی کارنامہ ہے: شیخ احمد قبلان
?️ 3 اکتوبر 2024سچ خبریں: لبنان کے مشہور مفتی شیخ احمد قبلان نے لبنان کے
اکتوبر