?️
سچ خبریں:پاکستانی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ان کا ملک تحریک طالبان پاکستان کے مختلف ارکان سے اقتدار کے موقف پر بات کر رہا ہے۔
پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے میڈل ایست آئی نیوز ایجنسی کو بتایا کہ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) 50 گروپوں پر مشتمل ہے اور وہ ان عناصر سے صلح کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو بات چیت کرنا چاہتے ہیں، حکومت ان سے اقتدار کے سلسلہ میں ان کے موقف کے بارے میں بات کر رہی ہے ۔
عمران خان نے مزید کہا کہ مجھے یقین ہے کہ تما عسکری طاقتیں مذاکرات کی میز کا استعمال کرتے ہوئے ختم ہو جاتی ہیں جیسا کہ شمالی آئرلینڈ اور آئرلینڈ ریپبلکن آرمی میں ہوا، انہوں نے مزیدکہا کہ ہم جانتے ہیں کہ اب ہمیں ان لوگوں سے بات کرنا ہے جو سمجھوتہ کر رہے ہیں اور انہیں اسلحہ چھوڑنے اور عظیم شہریوں کی طرح زندگی گزارنے پر راضی کرنا ہے۔
انھوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بہت جانی نقصان اٹھایا ہے،اس جنگ میں 80 ہزار پاکستانی مارے گئے ہیں نیز ملکی معیشت کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔
پاکستانی وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ افغان طالبان نے اسلام آباد کو یقین دلایا تھا کہ طالبان افغانستان سے ہمارے خلاف حملے نہیں کریں گے، انہوں نے بھارتی انٹیلی جنس پر کابل میں سابق حکومت کے حملوں کی حمایت کا الزام لگایا، انہوں نے کہا کہ افغانستان کی صورتحال اب بہتر ہورہی ہے اور ہم جیسے لوگ ابھی تک نہیں جانتے کہ وہ کیا کریں گےجبکہ خطے سے امریکی انخلا ایک خلا پیدا کرے گا۔
انھوں نے مزید کہا کہ افغانستان ایک تجارتی راہداری ہے جو پاکستان کو دوسرے ایشیائی ممالک سے جوڑتی ہے ، یہی وجہ ہے کہ یہ ملک بہت اہم ہے، عمران خان نے مزید کہا کہ یہ چین کے خلاف امریکی مہم نہیں ہےبلکہ اس وقت مسئلہ تعلقات اور معاشی مسابقت کا ہے، یہ بالکل وہی چیز ہے جس کی ہم تلاش کر رہے ہیں، طالبان میں ایسے لوگ ہیں جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے، یہ لوگ اب افغان حکومت کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
جنرل اسمبلی نے غزہ میں فوری جنگ بندی کی منظوری دی
?️ 11 دسمبر 2023سچ خبریں:الجزیرہ نے اقوام متحدہ میں سفارتی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے
دسمبر
معاملے پر سوچ سمجھ کر کارروائی کرنی ہوگی، چیف جسٹس
?️ 18 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران
نومبر
ہوش ربا مہنگائی کے باعث لوگ قرض لینے، اثاثے فروخت کرنے پر مجبور
?️ 18 ستمبر 2023کراچی: (سچ خبریں) ملک میں ہوش ربا مہنگائی کی حالیہ لہر اور
ستمبر
کیا فواد چوہدری پر سفری پابندی حکومت کو مہنگی پڑ گئی؟
?️ 6 جولائی 2024سچ خبریں: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی جانب سے اپنا نام
جولائی
جنگ بندی میں اسرائیل کی بلیک میلنگ اور مزاحمت کی تیاری
?️ 3 مارچ 2025 سچ خبریں: غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کے پہلے مرحلے
مارچ
کیا صیہونی لبنان پر زمینی حملہ کرنے والے ہیں؟ صیہونی اخبار کی زبانی
?️ 1 اکتوبر 2024سچ خبریں: لبنان پر اسرائیلی زمینی تجاوز کے آغاز سے متعلق متضاد
اکتوبر
شمالی فلسطین سے مزید صہیونیوں کا فرار
?️ 22 ستمبر 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کے ذرائع ابلاغ نے اعتراف کیا ہے کہ
ستمبر
لبنان کے اندر بعض سیاسی گروہوں کی طرف سے جنگ بندی کے منصوبے
?️ 3 نومبر 2024سچ خبریں: لبنانی محاذ پر اسرائیلی فوج کی زمینی کارروائیوں کے آغاز
نومبر