امریکہ کی سعودی عرب کو مزید اسلحہ کی فراہمی

سعودی

?️

سچ خبریں:امریکی وزارت جنگ نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو مزید اسلحہ کی فراہمی کی منظوری دینے کا اعلان کیا ہے۔
ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق کہ امریکی وزارت دفاع پینٹاگون نے سعودی عرب کو مزید ہتھیاروں کی فروخت کی منظوری دے دی، اطلاعات کے مطابق پینٹاگون نے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اوراردن کومزید ہتھیاروں کی فروخت کی منظوری دے دی۔

پینٹاگون کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق سعودی عرب کو 23.7ملین ڈالرز کے جدید دفاعی آلات فروخت کئے جائیں گےجبکہ متحدہ عرب امارات امریکہ سے 30 ملین ڈالرز کا ہاک میزائل ڈیفنس سسٹم خریدے گا۔

بیان کے مطابق ہتھیاروں کے فروخت کے4.21 بلین ڈالرزکے معاہدے کے تحت اردن کوممکنہ طورپر ایف 16 طیاروں اوراس سے منسلک آلات کی فروخت بھی شامل ہے، عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب اور امارت ، امریکہ کے فراہم کردہ پیشرفتہ ہتھیاروں کے ذریعہ یمن کے نہتے اور مظلوم عوام کا خون بہا رہے ہیں اور امریکہ کو اقتصادی لحاظ سے مضبوط کررہے ہیں ، یہی وجہ ہے کہ امریکہ انھیں دودھ دینے والے گائے سے تعبیر کرتا ہے نیز یمن جنگ کو ختم کرنے کی اجازت نہیں دیتا جبکہ یہ دونوں ممالک یمن کی دلدل میں بری طرح پھنس چکے ہیں لیکن امریکہ کو اپنی اسلحہ مارکیٹ کے خراب ہونے کا خطرہ ہے۔

 

مشہور خبریں۔

پیوٹن کو بائیڈن نے وارننگ کیوں دی؟

?️ 31 دسمبر 2023سچ خبریں:روس اور یوکرائن کی جنگ کے 22 ماہ سے زائد گزر

نواز شریف واپس آنا چاہتے ہیں تو واپسی کے لیئے دستاویزات دی جائیں گی:(شیخ رشید)

?️ 16 فروری 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے

بغاوت پر اکسانے کا کیس: فواد چوہدری کی ضمانت منظور

?️ 25 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے

واک ان کورونا ویکسینیشن کے حوالے سے  حکومت کا اہم فیصلہ

?️ 22 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں)واک ان کورونا ویکیسنیشن  کے حوالے سے حکومت نے

امریکی اسلحہ سے فلسطینیوں کا قتل عام

?️ 26 مئی 2021سچ خبریں:فلسطین سے باہر حماس اسلامی مزاحمتی تحریک کے نائب صدر نے

بشار اسد کہاں ہیں؟روس کا اہم اعلان

?️ 11 دسمبر 2024سچ خبریں:روس کے نائب وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ روس نے

سیف القدس میں تل ابیب کے خلاف سب سے پہلے کون سے ہتھیار استعمال کیے گئے؟

?️ 10 مئی 2022سچ خبریں:  آج منگل 10 مئی کو صیہونی حکومت کے خلاف فلسطینی

ایران، روس اور چین کا امریکہ مخالف اتحاد:امریکی اخبار

?️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں:امریکی اخبار بلومبرگ کا کہنا ہے کہ ایران، روس اور چین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے