?️
امریکہ کا یونسکو سے انخلا،غزہ کے قحط میں سچ کی آواز دبانے کی ایک اور کوشش
غزہ میں شدید قحط اور انسانی بحران کے دوران امریکہ کا اقوام متحدہ کے تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی ادارے (یونسکو) سے باضابطہ انخلا، تجزیہ کاروں کے مطابق ایک سیاسی منصوبہ ہے جس کا مقصد مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں اٹھنے والی آزاد آوازوں کو دبانا اور اسرائیل کے مظالم کو دنیا کی نظروں سے چھپانا ہے۔
امریکی حکومت نے یونسکو پر اسرائیل مخالف تعصب، چین کا اثر و رسوخ اور انتہا پسند ثقافتی اقدار کی ترویج جیسے الزامات لگا کر اپنی علیحدگی کا جواز پیش کیا، لیکن حقیقت یہ ہے کہ یونسکو نے فلسطینی ثقافتی ورثے کے تحفظ اور اسرائیلی جعل سازی کو روکنے میں کلیدی کردار ادا کیا، جس پر تل ابیب اور اس کے حامیوں کو سخت اعتراض تھا۔
یہ پہلی بار نہیں کہ امریکہ کسی عالمی ادارے سے اس وقت کنارہ کشی اختیار کرتا ہے جب وہ اس کے یا اس کے اتحادی اسرائیل کے مفادات کے خلاف کام کرے۔ ماضی میں امریکہ انسانی حقوق کونسل، عالمی ادارۂ صحت، اور پیرس ماحولیاتی معاہدے سے بھی ایسے ہی وجوہات پر الگ ہو چکا ہے۔
غزہ میں بھوک اور یونسکو سے انخلا کا خطرناک تعلق
یونسکو ایک ایسا ادارہ تھا جو جنگ اور محاصرے کے شکار فلسطینی عوام، بالخصوص بچوں اور نوجوانوں کے تعلیمی، ثقافتی اور تاریخی حقوق کا محافظ تھا۔ لیکن امریکہ کے اس انخلا نے ان مظلوم آوازوں کے لیے آخری عالمی پلیٹ فارم کو بھی بند کر دیا۔ یہ فیصلہ ایسے وقت میں آیا جب غزہ میں قحط سے صورتحال نہایت سنگین ہو چکی ہے۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق 2025 کے آغاز سے اب تک 100 سے زائد افراد بھوک سے جاں بحق ہو چکے ہیں، جن میں 21 بچے شامل ہیں۔ 90 ہزار سے زائد خواتین اور بچے شدید غذائی قلت کا شکار ہیں۔
طبی اور امدادی ادارے جیسے پزشکان بدون مرز” اورآکسفام اس صورتحال کو انسان کے ہاتھوں پیدا کردہ مکمل تباہی قرار دے چکے ہیں۔ اس پس منظر میں، امریکہ کا یونسکو سے انخلا صرف ایک ادارہ چھوڑنے کا اعلان نہیں بلکہ ایک مضبوط پیغام ہے کہ واشنگٹن صرف ان عالمی اداروں کا ساتھ دیتا ہے جو اس کے سیاسی ایجنڈے کو تقویت دیں، چاہے اس کی قیمت معصوم جانوں کی صورت میں کیوں نہ چکانی پڑے۔
یونسکو سے انخلا: امریکہ کی اخلاقی تنہائی
یونسکو، جو بین الاقوامی ثقافت، تعلیم، اور تاریخی ورثے کا محافظ ادارہ ہے، سے علیحدگی ایک علامتی اقدام بھی ہے جو امریکہ کے اس طرز عمل کو ظاہر کرتا ہے کہ وہ صرف اسی وقت تعاون کرتا ہے جب اسے مکمل کنٹرول حاصل ہو۔ بین الاقوامی تجزیہ کاروں کے مطابق، امریکہ اس فیصلے سے نہ صرف اپنی ساکھ کو مزید نقصان پہنچا رہا ہے بلکہ عالمی اداروں کے اجتماعی ضمیر کو بھی چیلنج کر رہا ہے۔
یونسکو نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی عالمی ذمہ داریاں جاری رکھے گا، لیکن امریکہ کے اس اقدام سے دنیا کو یہ پیغام ضرور ملا ہے کہ انسانی حقوق اور تعلیم جیسے مسائل اب واشنگٹن کی ترجیحات میں شامل نہیں، خاص طور پر جب بات مظلوم فلسطینی عوام کی ہو۔
نتیجہ: طاقت، سچ کو دبا رہی ہے
یہ فیصلہ اس بات کی علامت ہے کہ موجودہ عالمی نظام میں طاقتور ممالک نہ صرف مظالم کی پردہ پوشی کر رہے ہیں بلکہ اُن اداروں کو بھی کمزور کر رہے ہیں جو سچ کو بیان کرنے کی جرات رکھتے ہیں۔ جب بچوں کے اسکول تباہ ہو رہے ہوں، زبانیں مٹ رہی ہوں اور علم کا دروازہ بند ہو رہا ہو، تب ایک عالمی طاقت کا تعلیم و ثقافت کے ادارے سے کنارہ کشی، ایک سنگین المیہ ہے نہ صرف فلسطین کے لیے، بلکہ پوری انسانیت کے لیے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
بلوچستان : تربت میں انسانی اسمگلنگ کی کوشش ناکام، 29 غیرملکی شہری گرفتار
?️ 2 نومبر 2025کوئٹہ: (سچ خبریں) بلوچستان کے ضلع تربت میں پولیس اور وفاقی تحقیقاتی
نومبر
عاصم اظہر سے رومانوی تعلقات اور سوشل میڈیا ٹرولنگ پر ہانیہ عامر نے کیا کہا؟
?️ 12 دسمبر 2023کراچی: (سچ خبریں) ماضی میں گلوکار عاصم اظہر سے رومانوی تعلقات میں
دسمبر
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات
?️ 9 جنوری 2023اسلام آباد;(سچ خبریں) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سعودی عرب کے
جنوری
سابق صہیونی فوجی کمانڈر: نیتن یاہو طاقت کے علاوہ کوئی دوسری زبان نہیں سمجھتے
?️ 7 اکتوبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی فوج کے ایک سابق سینئر فوجی اہلکار نے اعتراف
اکتوبر
آنروا کا انتباہ؛ غزہ میں بچوں میں شدت سے غذائی قلت
?️ 21 اگست 2025 سچ خبریں: ادارے کے مطابق، تقریباً ایک لاکھ بچوں کے جائزے
اگست
کورونا وائرس سے بازوؤں میں بلڈ کلاٹ کا انکشاف
?️ 16 مئی 2021نیو جرسی(سچ خبریں)کورونا وائرس سے بازوؤں میں خون جمنے کا انکشاف ہوا
مئی
بحرین اور صیہونی حکومت کے درمیان سکیورٹی تعاون کے معاہدے پر دستخط
?️ 5 فروری 2022سچ خبریں:اسرائیلی وزارت جنگ نے بحرین کے ساتھ سکیورٹی تعاون کے معاہدے
فروری
یحییٰ سنوار کو حماس کا سربراہ منتخب کرنے کی وجوہات
?️ 10 اگست 2024سچ خبریں: اسرائیل کی سیکورٹی اداروں کے افسراں اور یہاں تک کہ بائیڈن
اگست