سچ خبریں:شام میں انسانی حقوق کمیشن کے سربراہ نے اس ملک میں امریکہ کے منظم جرائم اور دہشت گردی کی حمایت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان جرائم کا مقدمہ بین الاقوامی فوجداری عدالت اور سلامتی کونسل میں پیش کرنے کے لیے تیار ہے۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے گزشتہ جمعرات کو دعویٰ کیا تھا کہ شام میں داعش کے نئے سربراہ ابو ابراہیم القرشی کو ہلاک کر دیا گیا ہے،بائیڈن نے اپنے بیان میں کہاکہ میرے حکم پر شمال مغربی شام میں امریکی افواج نے امریکی عوام اور ہمارے اتحادیوں کی حفاظت نیز دنیا کو ایک محفوظ مقام بنانے کے لیے کامیابی سے انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں کی ہیں۔
جبکہ کمیشن کا کہنا ہے کہ امریکی اتحادی فوج کے ہیلی کاپٹروں نے بدھ کی شب شام کے شہر ادلب کے شمالی مضافات میں أطمة و دیر بلوط کے علاقوں پر پروازیں کیں، أطمة قصبے کے مضافات میں ہیلی کاپٹر آپریشن کے دوران سات بچوں سمیت 13 افراد ہلاک ہو گئے، شام کے انسانی حقوق کمیشن کے سربراہ نے اس بات پر زور دیا کہ شام میں امریکہ اور واشنگٹن کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں کے تمام جرائم کا مقدمہ سلامتی کونسل اور بین الاقوامی فوجداری عدالت میں پیش کیا جائے گا۔