سچ خبریں:چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی شینهوا کے ایڈیٹوریل بورڈ نے اپنے اداریے میں دوسرے ممالک کے بارے میں واشنگٹن کے جنگجوانہ موقف کی مذمت کرتے ہوئے امریکہ کو ایک گندا ہاتھ اور عالمی امن میں خلل ڈالنے والا عنصر قرار دیا۔
چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی شینهوا کے ایڈیٹوریل بورڈ کی طرف سے لکھے گئے کالم میں امریکی مداخلت اور دوسرے ممالک میں اس کے جنگجو موقف کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا ہے کہ امریکہ ہر لحاظ سے عالمی امن میں خلل ڈالنے والا ہے۔
ان کے خیال میں ، امریکہ دوسرے ممالک میں جنگوں اور مداخلتوں کی اپنی طویل تاریخ کی وجہ سےبین الاقوامی قانون اور عالمی نظم و نسق کا حقیقی خلل ڈالنے والابن چکا ہے، شینهوا کے ایڈیٹوریل بورڈ کے اراکین نے لکھا کہ امریکی فوج نے گزشتہ ماہ ایک ڈرون حملے میں 10 افغان شہریوں کو ہلاک کرنے کا اعتراف کیا ہےجبکہ قبل ازیں ایک حملے میں کابل ایئرپورٹ پر خودکش دھماکے کرنے والے دہشت گردوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔
کالم میں کہا گیا ہے کہ 43 سالہ زمرہ احمدی اپنے خاندان کے لیے امریکی ویزا مانگ رہی تھی جب اس کے گھر پر بمباری کی گئی اور وہ اور اس کے خاندان کے نو افراد ماردیے گئے، پینٹاگون نے حملے کو افسوسناک غلطی قرار دیا جبکہ امریکی میڈیا کی تحقیقات کے ایک ہفتے بعد یہ سامنے آیا کہ زمرہ احمدی نے کوئی غلط کام نہیں کیا۔
شینهوا کے چیف ایڈیٹر کے مطابق افغان شہریوں پر ڈرون یہ حملہ لاپرواہ انداز کی ایک اور مثال ہے جس میں واشنگٹن انسانی جانوں کو محض اپنی فوجی کاروائیوں میں ہونے والا جانی نقصان سمجھتا ہے۔
چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی نہ ختم ہونے والی فوجی کاروائیاں دنیا بھر میں عظیم انسانی تباہ کاریوں کا باعث بنی ہیں جنہوں نے اسے عالمی امن اور استحکام کا سب سے بڑا تخریب کار بنا دیاہے۔