?️
امریکا میں سیاسی کشیدگی سے داخلی بحران کا خدشہ
سی این این کی ایک رپورٹ کے مطابق، امریکا میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ریاست ایلینوی کے گورنر جی بی پریٹزکر کے درمیان نیشنل گارڈ کی تعیناتی پر بڑھتی ہوئی کشیدگی ایک بڑے داخلی بحران میں تبدیل ہوسکتی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ اور پریٹزکر ایک دوسرے کے بدترین حریف ہیں اور دونوں ہی اس دشمنی کو کھلے عام ظاہر کرتے ہیں۔ ٹرمپ ہر اس شخص کو نشانہ بنانے میں طاقتور محسوس کرتا ہے جو اسے چیلنج کرنے کی کوشش کرے،جبکہ پریٹزکر بھی بطور ڈیموکریٹک امیدوار آئندہ صدارتی الیکشن کے لیے اپنی سخت مؤقف دکھانے کی کوشش کر رہا ہے۔
سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ تنازعہ محض ایک وقتی سیاسی اختلاف نہیں بلکہ یہ ایک بڑے تصادم میں بدل سکتا ہے، جہاں ریپبلکن صدر اور ڈیموکریٹس کے زیرانتظام ریاستیں آمنے سامنے آ جائیں گی۔
پریٹزکر نے حال ہی میں ٹرمپ کو براہِ راست مخاطب کرتے ہوئے کہا شکاگو مت آؤ، یہاں نہ تمہاری ضرورت ہے اور نہ ہی تمہیں کوئی چاہتا ہے ماہرین کے مطابق یہ بیان امریکا کے اندرونی حکمرانی کے نظام میں موجود گہری تقسیم کو ظاہر کرتا ہے، جس کی مثال ماضی میں خانہ جنگی اور سول رائٹس کے نفاذ کے دوران بھی دیکھی گئی تھی۔
ٹرمپ نے خود کو’ڈکٹیٹر کہے جانے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ آمر نہیں ہیں۔ تاہم مبصرین کے مطابق اگر وہ ریاستی گورنرز کو نظرانداز کر کے نیشنل گارڈ کو براہِ راست کنٹرول کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو یہ اقدام عملی طور پر ایک آمرانہ طرزِ حکمرانی کے مترادف ہوگا۔
ڈیموکریٹس کا الزام ہے کہ ٹرمپ صرف انہی ریاستوں کو نشانہ بنا رہے ہیں جہاں ان کی جماعت اقتدار میں نہیں ہے۔ کیلیفورنیا کے ڈیموکریٹ گورنر گاوِن نیوسم نے ٹرمپ پر فوج کو ذاتی مفادات کے لیے استعمال کرنے کا الزام لگایا ہے۔
سی این این کے مطابق، دلچسپ بات یہ ہے کہ کئی ریپبلکن گورنرز نے واشنگٹن ڈی سی میں ٹرمپ کی حمایت میں نیشنل گارڈ بھیجا ہے، حالانکہ ان کی اپنی ریاستوں میں گزشتہ سال کے دوران پرتشدد جرائم اور قتل کی شرح، دارالحکومت سے زیادہ رہی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کے سخت گیر اقدامات اور بار بار قانون کو نظرانداز کرنے کا رویہ اس سوال کو جنم دیتا ہے کہ آیا وہ واقعی آئین اور جمہوری اصولوں کے پابند رہیں گے یا نہیں۔ ان کی موجودہ پالیسی سے یہ خطرہ پیدا ہو رہا ہے کہ امریکا ایک بار پھر داخلی بحران کے دہانے پر پہنچ سکتا ہے۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
صحافی کے قاتل کو گرفتار نہ کیا گیا تو ’جیل بھرو تحریک‘ کا آغاز کرسکتے ہیں، پی ایف یو جے
?️ 11 دسمبر 2023حیدرآباد: (سچ خبریں) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے)
دسمبر
صہیونی فوجی جنگ کے خوف سے خود کو معذور بنا رہے ہیں
?️ 30 اگست 2023سچ خبریں: عبرانی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اس حکومت کی
اگست
امریکہ میں مہنگائی اپنے عروج پر ہے: وائٹ ہاؤس
?️ 18 مارچ 2023سچ خبریں:وائٹ ہاؤس آفس آف مینجمنٹ اینڈ بجٹ کے ڈائریکٹر نے اعتراف
مارچ
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر کی کویت کے ولی عہد سے ملاقات
?️ 29 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے
نومبر
اسکاٹ لینڈ-اسرائیل میچ میں تنازع، وجہ؟
?️ 2 جون 2024سچ خبریں: یورو ۲۰۲۵ کے انتخابی میچ کے دوران، فلسطین کے حامی
جون
قرض کی ری اسٹرکچرنگ ’انتہائی مشکل‘ ہوگی، سابق گورنر اسٹیٹ بینک
?️ 5 اپریل 2023کراچی: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک کے سابق گورنر ڈاکٹر رضا باقر نے
اپریل
اہم صیہونی بینک سائبر حملے کا شکار
?️ 11 اپریل 2022سچ خبریں:اسرائیلی حکومت کے الیکٹرانک ڈیٹا بیس اور اہم ترین بینکوں کی
اپریل
جماعت اسلامی پاکستان کے رہنما کی ایران ساتھ مکمل اظہار یکجہتی
?️ 21 جون 2025سچ خبریں: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر نے ایک پریس کانفرنس کے دوران
جون