🗓️
سچ خبریں:امریکہ کے سابق صدر نے امریکی میڈیا کی جانب سے انتشار پھیلائے جانے اور حقائق کی مخلتف انداز میں عکاسی کرنے کی وجہ سے اپنے ملک کے لوگوں میں تفرقے کی شدت پر تشویش کا اظہار کیا۔
امریکہ کے سابق صدر براک اوباما نے ایک انٹرویو میں اس بات کی تصدیق کی کہ امریکہ میں طبقاتی اور بکھرے ہوئے میڈیا نے امریکیوں میں ایسی تقسیم پیدا کر دی ہے کہ وہ مشترکہ فہم کی بنیاد پر متنازعہ معاملات کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت بھی کھو چکے ہیں۔
رشیا ٹودے ویب سائٹ کے مطابق، براک اوباما نے سی بی ایس مارننگز نیوز ایجسنی کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ میرے لیے سب سے زیادہ پریشان کن مسئلہ ہمارے لوگوں کی گفتگو میں اعلیٰ سطح کی تقسیم ہے، جس کی ایک وجہ امریکی میڈیا کی تقسیم ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب امریکہ میں صرف تین بڑے نیوز چینل تھے تو امریکی عوام سمجھ سکتے تھے کہ کیا صحیح ہے اور کیا غلط اور کیا حقیقت ہے اور کیا نہیں لیکن آج جو چیز مجھے سب سے زیادہ پریشان کرتی ہے وہ یہ ہے کہ ہم نے میڈیا کی کثرت کی وجہ سے مختلف حقائق کو قبول کر لیا ہے۔
براک اوباما کے مطابق امریکیوں کی پچھلی نسلیں سیاسی فیصلوں پر اختلاف کے باوجود حقائق کے مشترکہ نقطہ نظر کی بنیاد پر مسائل کا مقابلہ کر سکتیں تھی، اوباما نے اپنا ایک ہدف بیان کرتے ہوئے کہا کہ وہ امریکہ کو حقائق کے مشترکہ سیٹ پر مبنی مشترکہ گفتگو کی طرف لوٹنے میں مدد فراہم کریں گے۔
مشہور خبریں۔
شام میں اسرائیل اور دہشت گردوں کے درمیان تعاون کی نئی جہتوں کا انکشاف
🗓️ 2 دسمبر 2024سچ خبریں: شمالی شام میں دہشت گردانہ حملوں کے آغاز کے بعد
دسمبر
صہیونی جنگی کابینہ سے مشکل ترین سوالات
🗓️ 29 اکتوبر 2023سچ خبریں:یسرائیل ہیوم اخبار نے مشترکہ اجلاس میں صیہونی حکومت کے وزیر
اکتوبر
غزہ میں ایسا کیا ہوا کہ فرانس بھی پریشان
🗓️ 27 اپریل 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں اجتماعی قبروں سے سینکڑوں فلسطینی شہداء
اپریل
ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 75 افراد کا انتقال
🗓️ 22 اگست 2021اسلام آباد( سچ خبریں) پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر زور
اگست
حکومت کی جانب سے میانوالی کی عوام کو بہترین تحفہ
🗓️ 26 مارچ 2021میانوالی (سچ خبریں) پارلیمانی سیکرٹری بلدیات پنجاب و ممبر سنڈیکیٹ اینڈ فنا
مارچ
گوگل کا کروم براؤزر کے لیے 3 نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان
🗓️ 3 مارچ 2024سچ خبریں: گوگل کی جانب سے کروم ویب براؤزر میں 3 نئے
مارچ
حلب میں دہشت گردوں کا بھاری نقصان
🗓️ 30 نومبر 2024سچ خبریں:شامی فوج نے حلب کے علاقے میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں
نومبر
ضمنی الیکشن میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل ہونے سے مشکلات کا سامنا
🗓️ 21 اپریل 2024لاہور: (سچ خبریں) ضمنی الیکشن میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل ہونے سے عوام کو مشکلات کا
اپریل