سچ خبریں:امریکی حکومت نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ 2020 میں بچوں ، کالوں اور لاطینیوں میں بھوک کا اضافہ ہوا ہے ۔
روئٹرز خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ، امریکی حکومت نے اعلان کیا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ نے بہت سے کاروبار بند کر دیے ہیں اور لاکھوں لوگوں کو کافی مقدار میں اور ضروری خوراک کی فراہمی کے لیے کئی چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑا ہے،تاہم یہ بحران بچوں ، کالوں اور لاطینیوں میں سب سے زیادہ شدید رہا ہے، رپورٹ کے مطابق امریکہ میں2020 میں مجموعی طور پر غذائی عدم تحفظ 10.5 فیصد تک پہنچ گیا جس میں 2019 سے کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے جبکہ عظیم کساد بازاری میں یہ سب سے کم تعداد ہے۔
واضح رہے کہ امریکی حکومت نے کرونا وائرس کے منفی نتائج سے نمٹنے کے لیے ضرورت مندوں اور کمزوروں کو خوراک فراہم کرنے کے لیے اربوں ڈالر خرچ کیے ہیں جبکہ نئے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ 20 فیصد سے زائد امریکیوں کو 2020 میں سرکاری خوراک کی امداد لینی پڑے گی،درایں اثنا امریکی حکومت نے تسلیم کیا ہے کہ کالوں اور لاطینیوں میں بھوک تیزی سے بڑھ رہی ہے اور 2020 سے اب تک 25 فیصد سے زیادہ سیاہ فام خاندانوں کو غذائی عدم تحفظ کا سامنا کرنا پڑا ہے۔