?️
سچ خبریں:امریکہ میں ایک بار پھر اسلام دشمنی دیکھنے کو ملی جس میں اس ملک کی ریاست ایری زونا میں نامعلوم افراد نے ایک اسلامی مرکز پر حملہ کیا اور ایک شخص کو زدوکوب کیا۔
الجزیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست ایری زونا کے شہر توسان میں نامعلوم افراد نے ایک اسلامی مرکز پر حملہ کیا، توسان شہر کے پولیس آفیسر فرانک ماگوس نے اسلامی مرکز پر حملے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی مرکز میں داخل ہونے والے افراد کی اس گروہ کے ساتھ تصادم ہوا اور اس میں ایک شخص زخمی ہوا۔
توسان میں اسلامی مرکز نے ذرائع ابلاغ میں اس حملے کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ اس قسم کے واقعات کی روک تھام اور اسلامی مرکز اور اموال کی حفاظت کیلئے سخت اقدامات کئے جائیں۔
اسلامی مرکز کونسل کے رکن سهیل نے کہا کہ یہ قابل مذمت ہے جبکہ اس شہر اس سے پہلےکبھی ایسا نہیں ہوا، انکا کہنا تھا کہ خادم مسجد کی آنکھ زخمی ہوچکی ہے اور ایک کھڑکی کو بھی سخت نقصان پہنچا ہے،یادرہے کہ گذشتہ چند مہینوں سے کئی امریکی شہروں میں متعدد اسلامی مراکز پر حملوں کے واقعات رونما ہوچکے ہیں۔
یادرہے کہ دسمبر کے وسط میں امریکی کانگریس میں قانون پاس ہوا کہ وزارت خارجہ میں اسلامو فوبیا سے مقابلے کے لیے ادارہ کھولا جائے،اگرچہ مسلمانوں نے اس اقدام کو تاریخی قرار دیا تاہم واشنگٹن اب تک اسلامو فوبیا کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہا ہے۔
امریکہ کی اسلامی تعلقات کی کونسل نے اس واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے اسلامی مرکز کی سکیورٹی سخت کرنے کا مطالبہ کیا۔
مشہور خبریں۔
امید ہے معاملات صلح صفائی سے طے پا جائیں گے:شیخ رشید
?️ 26 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا
مئی
چین نے پاکستان میں مزید اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے
?️ 21 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پاکستان کو اربوں ڈالرز کے
ستمبر
ٹرمپ کی توہین عدالت
?️ 11 مئی 2024سچ خبریں: امریکہ کے سابق صدر کے خلاف فحش فلموں کے اداکار
مئی
خیبرپختونخوا اسمبلی کے نو منتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا
?️ 28 فروری 2024پشاور: (سچ خبریں) صوبہ خیبرپختونخوا اسمبلی کے نو منتخب ارکان نے حلف
فروری
گوگل کے سی ای او کیخلاف مقدمہ درج
?️ 27 جنوری 2022نیویارک (سچ خبریں)گوگل کے سی ای او کے خلاف مقدمہ درج کر
جنوری
ہائی کورٹ نے رانا شمیم کو بیان حلفی جمع کرانے کا حکم دے دیا
?️ 15 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) توہین عدالت کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ
فروری
چین سلامتی کونسل کا صدر
?️ 1 اگست 2022سچ خبریں: ان پی آر نیوز سائٹ نے اطلاع دی ہے کہ
اگست
حماس کا عالمی برادری سے مطالبہ
?️ 12 مئی 2025 سچ خبریں:حماس نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ
مئی