سچ خبریں:اسرائیلی حکومت کے سائبر دفاعی یونٹس اور امریکی حکومت جلد ہی ایک مشترکہ سائبر مشق کا انعقاد کریں گے۔
اسرائیلی اخبار اسرائیل ہیوم کی رپورٹ کے مطابق متعلقہ اسرائیلی اور امریکی یونٹس کے درمیان سائبر دفاعی مشق جلد ہی واشنگٹن میں منعقد کی جائے گی،عبرانی زبان کے اخبار کے مطابق اسرائیلی فوج نے مشق پر مزید تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا تاہم اس بات کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ مشترکہ مشق کے انعقاد کا فیصلہ اسرائیل کے خلاف سائبر خطرات میں اضافے کے بعد کیا گیا ہے۔
اسرائیل ہیوم کے مطابق حالیہ مہینوں میں اسرائیل میں الیکٹرانک طور پر دراندازی کے کئی کامیاب حملے اور کوششیں ہوئی ہیں اور یہ اسرائیل کے لیے انتہائی تشویش کا باعث ہے۔
ان حملوں میں سے ایک الخضیره کے علاقہ میں واقع هالیل یاوی ہسپتال کے ڈیٹا بیس کو ہیک کرنا تھا، جب کہ شیربیت انشورنس کمپنی کی معلومات کو چوری کرنا اسرائیل کے لیے بہت بڑی تباہی کا باعث بنا تھا۔