?️
سچ خبریں:نیچر فوڈ نامی جریدے میں شائع ہونے والی ایک نئی تحقیق کے مطابق، روس اور امریکہ کے درمیان مکمل ایٹمی جنگ عالمی قحط کا باعث بن سکتی ہے اور دنیا کی تقریباً دو تہائی آبادی کا صفایا کر سکتی ہے۔
ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق، محققین کا کہنا ہے کہ اتنے بڑے پیمانے پر تنازعہ کے دوران، پانچ ارب سے زائد افراد بھوک اور جنگ کے دیگر نتائج سے مر جائیں گے، کمپیوٹر کی نقلیں ظاہر کرتی ہیں کہ دھماکے سے فضا میں دھول کے بادل چھا جائیں گے سورج کی روشنی پر اثر پڑے گا جس کے نتیجے میں دنیا میں زرعی مصنوعات کی ترقی کو مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔
نیو جرسی کی روٹگرز یونیورسٹی میں اس تحقیق کے مرکزی مصنف پروفیسر لی لی زیا کا کہنا ہے کہ یہ اعداد و شمار ہمیں ایک چیز بتاتے ہیں کہ ہمیں ایٹمی جنگ کو روکنا ہوگا، نئی تحقیق کے مطابق روس اور امریکہ کے درمیان ایٹمی جنگ کا خطرہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے یوکرین پر حملے سے پیدا ہوا ہے جس کے بعد محققین نے ہر ملک کے جوہری ہتھیاروں کی بنیاد پر اپنا حساب لگایا۔
واضح رہے کہ انگلینڈ سمیت نو ممالک اس وقت 13000 سے زیادہ جوہری ہتھیاروں کے مالک ہیں، ماہرین کا خیال ہے کہ جوہری ہتھیار حاصل کرنے والے ممالک کے درمیان تصادم خوراک کی پیداوار کو بھی تباہ کر سکتا ہے اور بڑے پیمانے پر بھوک کا باعث بن سکتا ہے۔


مشہور خبریں۔
’آزاد کشمیر پر بھارتی رہنماؤں کے اشتعال انگیز دعووں میں تشویشناک اضافہ‘
?️ 26 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) دفتر خارجہ نے کہا کہ آزاد جموں و
اپریل
آئی ایم ایف کے ساتھ طے شدہ اہداف حاصل کرلیے ہیں، گورنر اسٹیٹ بینک
?️ 14 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر جمیل احمد نے
اکتوبر
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
?️ 29 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا
جنوری
ٹک ٹاک پر پیسے کمانے کے لائیو سبسکرپشن فیچر کو آسان بنا دیا گیا
?️ 25 ستمبر 2024سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر پیسے کمانے
ستمبر
آذربائیجان میں گیس، بجلی، پانی اور ادویات کی قیمتوں میں اضافہ
?️ 3 جنوری 2025سچ خبریں: جمہوریہ آذربائیجان کی ٹیرف کونسل نے 2 جنوری کو اعلان
جنوری
سعودی عرب کے ساتھ ہمارے اختلافات ضرور ہیں پر ہم شراکت دار ہیں:امریکہ
?️ 23 جنوری 2023سچ خبریں:امریکی وزارت خارجہ کے مشیر نے ایک تقریر میں اپنے ملک
جنوری
سڈنی حملے میں موساد کا کردار ؛صیہونیوں کی مظلوم نمائی کی کوشش
?️ 16 دسمبر 2025سچ خبریں:عبدالباری عطوان نے اسرائیل کے جانب سے قربانی کی روایت کو
دسمبر
اگر حکومت کی جیت پکی ہے تو پریشان کیوں ہو رہی ہے:بلاول بھٹو زرداری
?️ 3 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول
مارچ