?️
سچ خبریں:برطانوی دارالحکومت اور متعدد امریکی شہروں کے ہزاروں شہریوں نے مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت میں ریلی نکالی اور مارچ کیا۔
نیوز ویک کی رپورٹ کے مطابق برطانوی اور امریکی دارالحکومتوں کے ہزاروں شہریوں نے فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا،رپورٹ کے مطابق ہزاروں امریکیوں نے بدھ کی صبح کو واشنگٹن میں اس ملک کی وزارت خارجہ کی عمارت کے سامنے ریلی نکالی اور فلسطینی عوام کے لئے حکومتی مدد کا مطالبہ کیا، اس بڑے اجتماع میں مسلمانوں سے لے کر آرتھوڈوکس یہودی گروہوں تک کے افراد نے شرکت کی اور امریکی ایوان نمائندگان کی فلسطینی نژاد رکن رشیده طلیب نے بھی اس اجتماع سے خطاب کیا۔
طلیب نے اپنی تقریر میں فلسطینی عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے اقدامات کو "نسل پرستانہ” قرار دیتے ہوئے اس حکومت کے لئے بائیڈن حکومت کی حمایت کی مذمت کی، اس کے علاوہ امریکی ایوان نمائندگان کے ایک اور ڈیموکریٹک رکن اینڈریو کارسن نے بڑے پیمانے پر مظاہرے میں حصہ لیا ، ٹویٹ کیاکہ امریکیوں کی اخلاقی ذمہ داری ہے کہ جہاں کہیں بھی انسانی حقوق کو خطرہ لاحق ہو اس کا تحفظ کریں چاہے وہ شیخ جراح میں ہو یا دنیا میں کہیں بھی۔
کئی ہزار افراد کی ریلی نے کچھ گھنٹوں بعد وائٹ ہاؤس کا مارچ کیا اور فلسطینی عوام کے ساتھ حمایت اور یکجہتی کے نعرے لگائے، ڈیلی میل کے مطابق واشنگٹن کے علاوہ نیو یارک شہر میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں شہریوں کی کثیر تعداد سڑکوں پر دکھائی دی ،تاہم یہ بڑا اجتماع میں صیہونی حامیوں اور پولیس کی مداخلت کے ساتھ جھڑپوں کا باعث بنا،ڈیلی میل نے اطلاع دی کہ لاس اینجلس میں فلسطینی عوام کی حمایت میں ایک اور بڑی ریلی نکالی گئی۔
دوسری جانب عرب نیوزکی ویب سائٹ کے مطابق صیہونی حکومت کی پالیسیوں اور حکمرانوں کے خلاف احتجاج کے لئے لندن میں برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کی رہائش گاہ ، ڈاؤننگ اسٹریٹ پر مظلوم فلسطینی عوام کے لیےسیکڑوں حمایتی اجتماع ہوئے، جہاں عوام نے”شیخ جارح” کے علاقے سے فلسطینیوں کو ملک بدر کرنے پر احتجاج کیا۔


مشہور خبریں۔
الیکشن کمیشن کے فیصلے پر پی ٹی آئی کا رد عمل
?️ 2 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کے ممنوعہ فنڈنگ
اگست
اسرائیل ابو مازن کی زیر قیادت فلسطینی اتھارٹی کو مضبوط کرنے کی کوشش کیوں کر رہا ہے؟
?️ 1 دسمبر 2021سچ خبریں:اگرچہ صدی کی ڈیل کی نقاب کشائی کے دوران صہیونیوں نے
دسمبر
وزیر دفاع کا ضرورت کے تحت سوشل میڈیا پر مزید پابندیاں لگانے کا عندیہ
?️ 28 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے ضرورت پڑنے
جون
نئے فیچرز کے ساتھ ونڈوز 11 متعارف
?️ 27 جون 2021کیلی فورنیا(سچ خبریں) مائیکروسافٹ کمپنی نے 6 سال کے طویل عرصے بعد
جون
اسرائیل میں سیاسی خانہ جنگی
?️ 24 اگست 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کے سابق وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے یائر
اگست
وفاقی وزیر نے ریحام خان کو قانونی نوٹس بھیجوا دیا
?️ 27 فروری 2022اسلام آباد ( سچ خبریں ) پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے
فروری
حزب اللہ نے صیہونی فوجیوں کو نشانہ بنایا
?️ 1 اکتوبر 2024سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ نے آج منگل کی صبح اعلان
اکتوبر
صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی اماراتیوں کی مخالفت
?️ 10 جون 2023سچ خبریں:امارات اور صیہونی حکومت کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے
جون