?️
سچ خبریں:طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکہ اور مغربی ممالک افغانستان میں اپنا سیاسی نظام مسط کرنا چاہتے ہیں۔
قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے سربراہ سہیل شاہین نے کہا ہے کہ امریکہ اور مغربی ممالک افغانستان پر اپنے سیاسی مطالبات اور تحفظات مسلط کرنا چاہتے ہیں، اقوام متحدہ میں افغان نشست کے لیے طالبان کے پیش کردہ رکن نے کہاکہ ان کے تحفظات پہلے سیاسی ہیں اور وہ افغانستان پر اپنا مطلوبہ نظام مسلط کرنا چاہتے ہیں، وہ نظام نہیں جو افغان عوام چاہتے ہیں۔
سہیل شاہین نے مزید کہا کہ دوسری بات یہ ہے کہ ان کے پاس وفادار لوگوں کی فہرست ہے جو ان کے مفادات کے محافظ ہیں اور ان لوگوں کو حکومت میں شامل کرنا چاہتے ہیں، یادرہے کہ گزشتہ ہفتے، طالبان کے کان اور پیٹرولیم کے وزیر شہاب الدین دلاور نے کہا کہ بین الاقوامی برادری نے 15 غدار رہنماؤں کی ایک فہرست پیش کی ہے جو ملک چھوڑ چکے ہیں تاکہ وہ افغانستان میں ایک جامع حکومت تشکیل دے سکیں، یادرہے کہ طالبان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے اس سے قبل قطر میں امریکہ، یورپی یونین اور متعدد مغربی ممالک کے نمائندوں کے ساتھ مشترکہ ملاقات میں کہا تھا کہ افغان حکومت کو کمزور کرنا کسی کے مفاد میں نہیں ہے کیونکہ اس کے منفی اثرات براہ راست دنیا پر پڑتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں افغانستان میں دباؤ کے ہتھکنڈے کارگر نہیں رہے، اس کے بجائے ہمیں تعمیری انداز اختیار کرنا چاہیے،امیر خان متقی نے کہا، ہم دنیا بھر کے ممالک سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ موجودہ پابندیوں کو ختم کریں اور بینکوں کو معمول کے مطابق کام کرنے دیں تاکہ خیراتی ادارے، تنظیمیں اور حکومت اپنے ملازمین کو اپنے ذخائر اور بین الاقوامی مالی امداد سے ادائیگی کر سکیں۔
مشہور خبریں۔
سب سے پہلے ایک اعلان کرو پھر اس کی ’کامیابی‘ کا باقاعدہ اعلان کرو
?️ 7 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر اور سینیٹر مشاہد حسین سید
اپریل
لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کو چیئرمین نادرا کے عہدے سے ہٹانے کا حکم
?️ 6 ستمبر 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا)
ستمبر
تھرپارکر میں پولنگ شروع، پی پی پی اور پی ٹی آئی میں کانٹے کی ٹکر متوقع
?️ 21 فروری 2021تھرپارکر(سچ خبریں) آج 21 فروری کو قومی اسمبلی کے حلقہ 221 سیٹوں
فروری
قبضے کے خلاف مزاحمت دہشت گردی نہیں: لبنانی صدر
?️ 23 مارچ 2022سچ خبریں:لبنانی صدر نے ایک اطالوی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنے
مارچ
عمران خان کے خلاف ریفرنس سپیکر کو بھجوا دیا
?️ 3 جولائی 2022اسلام آباد (سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سردار ایاز صادق
جولائی
امریکہ روس کے جال میں پھنس چکا ہے؛یوکرینی صدر کا دعویٰ
?️ 25 مارچ 2025 سچ خبریں:ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، یوکرین کے صدر ولودیمیر زلنسکی
مارچ
تل ابیب کی الٹی گنتی شروع
?️ 22 جولائی 2024سچ خبریں: یمنی پارلیمنٹ کے رکن عبدالسلام جحاف نے انٹرنیٹ پر ایک
جولائی
بحرینی شخصیات کی جانب سے پارلیمانی انتخابات کا بائیکاٹ
?️ 22 ستمبر 2022سچ خبریں: بحرین کی مذہبی اور علمی شخصیات کے ایک گروپ نے
ستمبر