?️
سچ خبریں:حماس کے ترجمان نے حماس کے وفد کے دورہ شام سے متعلق امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے واضح مداخلت قرار دیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کی رپورٹ کے مطابق حماس کے ترجمان حازم قاسم نے اس تنظیم کے وفد کے دورہ شام کے حوالے سے امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان کے بیانات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اس طرح کے بیانات کو صریح مداخلت قرار دیا۔
اس سلسلے میں حماس کے ترجمان نے کہا کہ امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان کا بیان جنہوں نے حماس کے وفد کے دورہ شام کو نشانہ بنایا ہے، اس تحریک کے اندرونی معاملات میں صریح مداخلت اور صیہونی دشمن کے موقف کی عکاسی کرتا ہے جو اسلامی امت کی مختلف تحریکوں کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرنے کے خلاف ہے بلکہ ان کے درمیان اختلافات کو مزید گہرا اور برقرار رکھنے کی کوشش کر رہا ہے۔
حازم قاسم نے مزید کہا کہ یقیناً یہ بھی کہا جانا چاہیے کہ فلسطینی قوم ،اسلامی اور عرب امت کے خلاف صہیونی دشمن کے جرائم میں واشنگٹن بھی مکمل طور پر شریک ہے، یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی محکمہ خارجہ نے شام اور اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے درمیان تعلقات بحال کرنے کو فلسطینیوں کے لیے نقصان دہ قرار دیا تھا۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے دعویٰ کیا کہ شام کے صدر بشار الاسد اور حماس کے درمیان تعلقات کے معمول پر آنے سے فلسطینی عوام کے مفادات کو نیز خطے اور اس سے باہر دہشت گردی سے نمٹنے کی عالمی کوششوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔


مشہور خبریں۔
صیہونیوں کا فلسطینی مزدوروں کے ساتھ سلوک
?️ 9 نومبر 2023سچ خبریں: صہیونی حکام کے ہاتھوں حال ہی میں مقبوضہ علاقوں سے
نومبر
حماس غزہ جنگ کے خاتمے کے بدلے تمام صہیونی قیدیوں کی رہائی کے لیے تیار
?️ 18 اپریل 2025سچ خبریں: غزہ میں حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اور گروپ کے
اپریل
صیہونیوں کو درپیش اہم خطرات
?️ 22 اگست 2022سچ خبریں:صیہونی تجزیہ کار نے اس حکومت کو درپیش اہم اور بڑے
اگست
طالبان روس کی دہشت گردوں کی فہرست سے باہر
?️ 22 اپریل 2025سچ خبریں: 5 دن پہلے تک روس میں داخل ہونے والے طالبان کے
اپریل
اسرائیل میں یہودیوں کے اہم تہوار میں بھگدڑ، سینکڑوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے
?️ 30 اپریل 2021تل ابیب (سچ خبریں) اسرائیل میں یہودیوں کے اہم تہوار میں بھگدڑ
اپریل
متحدہ عرب امارات کے دمشق کی طرف رجوع کرنے کی وجوہات؟
?️ 14 نومبر 2021۔ سچ خبریں: شام اور بعض عرب ممالک کے درمیان 10 سال
نومبر
اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کو بے گھر کرنے کا سلسلہ جاری، اقوام متحدہ نے اہم رپورٹ جاری کردی
?️ 17 جولائی 2021جنیوا (سچ خبریں) اقوام متحدہ کے رابطہ برائے انسانی امور (او سی
جولائی
نیتن یاہو کے بیان کی عراق نےشدید مذمت کی
?️ 15 اگست 2025نیتن یاہو کے بیان کی عراق نےشدید مذمت کی عراق نے اسرائیلی
اگست